menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sirf Hukumran Badalne Se Qaumen Nahi Badal Jaati (1)

32 0
07.08.2026

صرف حکمران بدلنے سے قومیں نہیں بدل جاتیں (1)

"کسی قوم کی حقیقی تبدیلی اس وقت شروع ہوتی ہے جب وہ صرف حکمران بدلنے کے بجائے اپنے اداروں، اپنی سوچ اور اپنے اجتماعی کردار کو بہتر بنانے کا فیصلہ کرے"۔

تاریخ کا مطالعہ ایک دلچسپ حقیقت سامنے لاتا ہے۔ قومیں اکثر یہ سمجھتی ہیں کہ ان کے تمام مسائل کی جڑ ایک شخص، ایک حکومت یا ایک نظام میں ہے۔ پھر ایک دن وہ شخص چلا جاتا ہے، حکومت بدل جاتی ہے یا نظام میں کچھ تبدیلی آ جاتی ہے۔ لیکن کچھ عرصے بعد وہی سوال، وہی شکایتیں اور وہی مشکلات دوبارہ سامنے آ کھڑی ہوتی ہیں۔

ایسا کیوں ہوتا ہے؟ شاید اس لیے کہ ہم نے تبدیلی کو ہمیشہ چہروں کی تبدیلی سمجھا، جبکہ اصل ضرورت طرزِ فکر، اداروں اور قومی رویّوں کی تبدیلی تھی۔

بعد از نوآبادیاتی Post-colonialism فکرکے ممتاز مفکر فرانتز فینن Frantz Fanon نے اسی نکتے کی طرف توجہ دلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی آزادی یقیناً ایک عظیم کامیابی ہے، لیکن اگر آزادی کے بعد بھی حکمرانی کا انداز، اداروں کا کردار، تعلیم کا معیار، انصاف کا نظام اور ریاست و شہری کے تعلقات وہی رہیں، تو صرف اقتدار کی منتقلی قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔ (نوٹ: بعد از نوآبادیاتی Post- colonialism ایک فکری، ادبی اور سیاسی نظریہ ہے جو نوآبادیاتی نظام کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والے حالات،........

© Daily Urdu (Blogs)