menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Etemad Ka Bohran, Riyasat Sirf Taqat Se Nahi Chalti

34 0
03.08.2026

اعتماد کا بحران، ریاست صرف طاقت سے نہیں چلتی

"اعتماد وہ سرمایہ ہے جسے کھونے میں برسوں نہیں لگتے، مگر واپس حاصل کرنے میں نسلیں بیت سکتی ہیں"۔

گزشتہ قسط میں ہم نے ریاست اور شہری کے درمیان عمرانی معاہدے کی بات کی تھی۔ سوال یہ تھا کہ ریاست اور شہری ایک دوسرے سے کیا توقع رکھتے ہیں اور ان توقعات کی بنیاد کیا ہے؟ اس کا جواب ایک صرف لفظ میں دیا جا سکتا ہے: اعتماد!

اعتماد ایک ایسا لفظ ہے جو بظاہر نرم معلوم ہوتا ہے، لیکن ریاستوں کی تاریخ میں اس کی حیثیت فولاد سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔ فوجیں سرحدوں کی حفاظت کر سکتی ہیں، عدالتیں فیصلے دے سکتی ہیں، قوانین نظم قائم رکھ سکتے ہیں، مگر اگر عوام کا اعتماد مجروح ہو جائے تو ریاست کا سب سے قیمتی سرمایہ کمزور پڑ جاتا ہے۔

اطالوی مفکر انتونیو گرامشی Antonio Gramsci نے اسی حقیقت کو ایک منفرد انداز میں بیان کیا۔ ان کے نزدیک کسی بھی ریاست کی پائیداری صرف اس کے اختیار یا قوت پر منحصر نہیں ہوتی، بلکہ اس پر بھی کہ عوام اسے کس حد تک جائز، منصف اور اپنے مفاد کا محافظ سمجھتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں، طاقت نظم قائم کر سکتی ہے، لیکن اعتماد استحکام پیدا........

© Daily Urdu (Blogs)