Molana Tariq Jameel: Warzish, Sehat Aur Manfi Rad e Amal
مولانا طارق جمیل: ورزش، صحت اور منفی ردعمل
حال ہی میں مولانا طارق جمیل صاحب کی ورزش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ایک یوٹیوبر نے ان کے گھر جا کر ان کا انٹرویو کیا، جس میں روزمرہ معمولات پر گفتگو کے دوران ان کی ورزش کا معمول بھی سامنے آیا۔ ویڈیو میں وہ مختلف ورزشیں کرتے نظر آئے۔ اس ویڈیو پر بعض لوگوں نے اعتراضات کیے، طنز کے تیر برسائے اور ان کے ورزش کرنے کو تنقید کا موضوع بنا لیا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بعض متعصب افراد نے اس موقع پر اپنی تنگ نظری کا اظہار کرنا ضروری سمجھا۔
مولانا طارق جمیل صاحب ایک عالمِ دین ہیں۔ ان سے کسی کو بھی اختلاف ہو سکتا ہے اور اختلاف اپنی جگہ ایک فطری اور جائز امر ہے، لیکن ہر معاملے کو تعصب، بغض اور بدگمانی کی نظر سے دیکھنا مناسب نہیں۔ میں اس بات........
