I Salute to Pak Army
الحمد للہ ٹرین حملے کا آپریشن اختتام کو پہنچا لیکن ملک دشمن عناصر کا حملہ اور فوجی آپریشن اپنے پیچھے کئی سوال چھوڑ گیا۔پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ ان آستین کے سانپوں کے منہ پر زور دار طمانچہ تھا جو اٹھتے بیٹھتے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں،ان کی خدمت میں میں یہ عرض کرتا چلوں کہ اگر ہمارے ملک میں فوج نہ ہوتی تو ہمارا حشر بھی غزہ کے بے بس اور بے سہارا مسلمانوں جیسا ہوتا۔ بطور خاص میں تحریک انصاف کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ ہرروز افواج پاکستان کے خلاف بھارتی اور افغانی زبان بول کر تنقیدکرتے ہیں تو آپ کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے۔ اگر ہم رات کو پرسکون گہری نیند سوتے ہیں اور دن میں بھی کوئی بری نظر سے نہیں دیکھ سکتاتو یہ سب کچھ پاک فوج کا مرہون منت ہے جو بھارتی اور افغانی سرحدوں پر چوبیس گھنٹے چوکس اور مستعد نظر آتی ہے۔اگر کو ئی وطن عزیز پر حملہ کرنے کا تصور بھی کرتا ہے تو اسے پاک فوج کی جنگی تیاریوں اور بہادری کا بخوبی علم ہوتا ہے اس لیے دشمن کے بڑھتے ہوئے قدم اسی جگہ رک جاتے ہیں۔سچ تویہ ہے کہ ہم سب پاکستانیوں کو رب کا شکرادا کرنا چاہیئے۔ گذشتہ عید پر ایک ٹی وی چینل کے رپورٹر نے کنٹرول لائن پرموجود فوجی جوان کا انٹرویو کیا اور پوچھا کیا آپ کو اپنے بیوی بچے یاد نہیں آرہے؟ کیا آپ نہیں سوچتے کہ اگر میں اپنے گھر ہوتا تو اپنی فیملی کے ساتھ عید مناتا۔؟فوجی جوان نے جواب دیا۔کس کا جی چاہتا ہے کہ وہ اپنے بیوی........
© Daily Pakistan (Urdu)
