menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   اُمت مسلمہ کی کسمپرسی؟ ایران کی جرا_¿ت کو سلام!

12 0
28.06.2025

ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی حالت ِ زار اور مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی صورتحال گریٹر اسرائیل کے قیام کے لئے امریکہ کی پشت پناہی میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہے۔اقوام متحدہ او آئی سی کی چیخ و پکار کو یکسر نظرانداز اور پش ِ پشت ڈالتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کو پاﺅں کی ٹھوکر سے دھجیاں اڑاتے ہوئے اسرائیل نے جس طرح غزہ اور فلسطین میں قتل غارت کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو شہید کیا ہے اور درجنوں بستیوں کو کھنڈر بنایا ہے اِس سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان رنجیدہ ہیں۔ فلسطینی شہروں کے بعد اسرائیل کی ایران کےخلاف جارحیت نے مشرق وسطیٰ میںغنڈہ گردی کا آغاز کیا ہے اس کے جواب میں ایران کا کم وسائل کے باوجود کھڑے رہنا اور اسرائیل کی جارحیت اور حملوں کا جوانمردی سے جواب دینا اُمت مسلمہ کےلئے ایک اُمید کی کرن ہے۔ایران کے صدر کے اسرائیل کے بعد امریکہ کی طرف سے بڑے حملوں اور ہزاروں ٹن کے بم گرائے جانے کے بعد سامنے آنے والے بیان نے کم از کم ذاتی طور پربڑا حوصلہ دیا ہے، جس میں ایرانی صدر فرماتے ہیں ایران رہے یا نہ رہے اسلام زندہ رہنا چاہئے شاید دنیا میں ایران ہی ایسا واحد ملک ہے جس کو طاغوتی قوتوں نے پورے وسائل لگا کر متنازعہ بنانے کی مہم جوئی کی ہے، کس حد تک یہودی لابی کی سازشیں کامیابی ہوئی ہیں اِس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے ہمارے مذہبی جماعتوں کے سربراہوں اور دینی شخصیات کے علاوہ ہماری چھوٹی مساجد کے خطیب اور امام حضرات موجودہ حالات میں بھی کھل کر ایران کی سلامتی کی دُعا کرنے کےلئے تیار نہیںہیں مجھے وزیر دفاع کی چند دن پہلے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول کے پیر کے روز قومی اسمبلی میں کیے گئے اظہار خیال کو یادگار قرار دینا ہے میرا دِل کرتا ہے ان سے........

© Daily Pakistan (Urdu)