menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   برطانیہ۔9

12 1
01.02.2025

02نومبر2024ء کی شام برادرم شیراز علی اور شیخ اعجاز افضل نے مانچسٹر (Manchester) کے ایک معروف پاکستانی ریسٹورنٹ میں میرے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کر رکھا تھا جس میں مختلف پاکستانی چینلز(Channels)سے وابستہ صحافی، کاروباری شخصیات اور شاعر و ادیب مدعو تھے۔ میں برادرم آصف علی کے ساتھ لیڈز(Leeds) سے مانچسٹر (Manchester) کے لیے روانہ ہوا تو اس پُرسکون شہر میں قیام سے جو محبت ہو گئی تھی وہ مجھے روکنے لگی۔عمر انصاری کا شعر یاد آگیا۔

مسافروں سے محبت کی بات کر لیکن

مسافروں کی محبت پر اعتبار نہ کر

خارش کرنا دراصل سوزش کو بڑھاتا ہے، نئی تحقیق کا حیرت انگیز نتیجہ

لیڈز(Leeds) سے مانچسٹر (Manchester) کا سفر محض پون گھنٹے کا ہے اگرہمسفر ہم دَم درینہ ہو تو کسی شوخ قصے کا ذکر مکمل ہونے سے پہلے مسافر مانچسٹر (Manchester) میں داخل ہو جاتا ہے۔ تقریب کے مقام پر پہنچے تو برادرم شیراز علی سفید شلوار قمیض کے ساتھ سبز واسکٹ پہنے، روشن آنکھوں اور دمکتے چہرے کے ساتھ منتظر تھے۔

شیراز علی کو برطانیہ منتقل ہوئے دو دہائیوں سے زائد عرصہ ہو چکا ہے مگر وہ اپنے دل اور اردگرد پاکستانیت کی شمع کو بجھنے نہیں دیتے۔انہوں نے مانچسٹر یونیورسٹی میں دس سال اُردو پڑھائی۔ ان دنوں ایڈن گرلز لیڈرشپ اکیڈمی مانچسٹر(Eden Girls' Leadership Academy Manchester) میں اُردو زبان و ادب پڑھا رہے ہیں اور معروف ادارے ماڈرن فارن لینگویجز (Modern Foriegn Languages)میں ڈائریکٹرآف لرننگ (Director of Learning)کی ذمہ داری بھی سر انجام دے رہے ہیں ۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

ان کی کتاب ”اردو لکھنا، پڑھنا“مانچسٹر یونیورسٹی کے اُردو نصاب کا حصہ ہے اور برطانیہ کے ثانوی سکولوں........

© Daily Pakistan (Urdu)