menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  پرائیویٹ حج سکیم کے77ہزار عازمین کی روانگی بے یقینی کا شکار؟

10 1
12.04.2025

حج2025ء کے لئے پاکستان کو ایک لاکھ 89 ہزار 210افراد کا کوٹہ ملا۔ وزارت مذہبی امور نے اس کو گزشتہ سال کی طرح سرکاری سکیم اور پرائیویٹ سکیم میں ففٹی ففٹی کے حساب سے تقسیم کیا،سعودی حکومت کی طرف سے وقت سے بہت پہلے ایم او یو سائن کیے جانے کی وجہ سے وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کا اعلان بھی کئی ماہ پہلے کر لیا اور سرکاری سکیم کے تحت جانے والوں کی بکنگ کے لئے پہلی دفعہ حج پیکیج کی رقم تین اقساط میں لینے کا فیصلہ کیا۔ پہلے پیکیج10لاکھ75ہزار اور11لاکھ75 ہزار رکھا گیا۔ بعدازاں تیسری دفعہ توسیع کے باوجود ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر سرکاری سکیم کا حج پیکیج مزید کم کر دیا گیا، پہلی دفعہ سندھ، پنجاب میں حج پیکیج کی رقم میں فرق بھی ختم کر دیا گیا اور پورے ملک کے لئے40 روزہ اور20سے25 افراد کا پیکیج،جہاز کا کرایہ اور پیکیج بھی یکساں رکھے گئے اِس کے باوجود بکنگ مشکل سے پوری کر پائے ہیں۔سپانسر شپ سکیم گزشتہ سال کی طرح اِس سال بھی بری طرح فلاپ رہی تھی۔حج پالیسی دینے کا اعزاز وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو ملا۔انہوں نے حج پالیسی کے مطابق حج آپریشن 2025ء کو کامیاب بنانے کا عزم کیا تھا۔اِس حوالے سے سعودیہ کے متعدد دورے بھی کئے اِس سے پہلے آگے بڑھا جائے گزشتہ حج آپریشن کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ حج 2024ء میں سعودی حکومت نے نیا نظام متعارف کرایا، جس کے تحت مختلف کمپنیوں کے ادغام اور ایک کلسٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا اور حج 2024ء میں 80سے زائد کلسٹر بنے اور نئے نظام کی وجہ سے سرکاری سکیم اور پرائیویٹ حج سکیم دونوں کو منیٰ عرفات میں جگہ کی تنگی کا سامنا کرنا پڑا۔عازمین حج کے ساتھ وزارت سے جانے والے افسروں اور اہلکاروں، خدام تک کو جگہ نہ ملنے کی گونج حکام بالا تک پہنچی تو تحقیقات کا آغاز ہوا اس کے نتیجے میں ڈائریکٹر حج مکہ جو تین سالہ فارن سروس کے لئے ذمہ داری ادا کر رہے تھے، کا تبادلہ کر دیا گیا۔........

© Daily Pakistan (Urdu)