menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

  مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات

11 0
05.09.2024

مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیرا ملٹری فورسز کی مزید 500 کمپنیاں تعینات کردی ہیں۔ مزید کمپنیاں مقبوضہ علاقے میں ہونے والے نام نہاد اسمبلی انتخابات کیلیے سیکورٹی کے نام پر تعینات کی گئیں۔ سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی مزید 500 کمپنیاں علاقے میں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اور ان کی تعیناتی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ مزید کمپنیوں کو پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت اور انتخابی ریلیوں کی نگرانی کا کام سونپا جائے گا۔بھارت ہرانتخابی عمل کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرمیں فوج کی تعداد میں اسی طرح اضافہ کرتا آیاہے۔ نام نہاد انتخابات کے انعقاد کی آڑ میں لائے جانے والے ان فوجیوں کو بعد میں مستقل طور پر مقبوضہ علاقے میں ہی رکھا جاتا ہے اور انہیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے استعمال کیا جاتاہے۔

اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سمیت دیگر کو نوٹسز

قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے شوپیاں ضلع میں امام صاحب علاقے میں واقع آڑکھار نامی گاؤں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی آپریشن کے دوران3 نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ نوجوانوں کی شہادت پر شہری مشتعل ہو گئے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر مظاہرے کیے۔ سینکڑوں نوجوانوں نے فورسز کو پتھروں سے نشانہ بنایا جنہوں نے ٹیر گیس شیلنگ عمل میں لائی۔ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play