ایک دفعہ پھر امریکہ (3)
Delaware سے واپسی کے چند دن بعد پورٹ لینڈ جانا ہوا۔ واشنگٹن ڈی سی سے یونائیٹڈ ایئرلائن کی فلائٹ سے پانچ گھنٹے میں پورٹ لینڈ پہنچے۔ یہاں چار دن قیام رہا۔ رہائش کے لئے ایئر بی این بی کا انتظام کیا ہوا تھا۔ ایئر بی این بی سکیم ایک انقلابی آئیڈیا ہے جس نے ٹورسٹ انڈسٹری میں بہت کچھ بدل کر رکھ دیا ہے جہاں ہم ٹھہرے وہاں کچھ کتابیں بھی رکھی ہوئی تھیں۔ یہ ہے پڑھی لکھی سوسائٹی کا فرق کہ انہوں نے برتنوں اور کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ کتابیں بھی رکھی ہوئی تھیں۔ ایک کتاب ایئر بی این بی کے بارے میں تھی کہ کس طرح تین لڑکوں نے یہ آئیڈیا ڈویلپ کرکے ٹورازم انڈسٹری میں انقلاب برپا کر دیا۔
کیا امریکہ نے ایران پر حملے میں اسرائیل کی مدد کی ؟ امریکی صحافی نےبڑا دعویٰ کر دیاپورٹ لینڈ اوریگن سٹیٹ کا سب سے بڑا شہر ہے اس کی آبادی تقریباً 20 لاکھ ہے۔ اس میں ویت نام،میانمر اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے کافی لوگ ہیں۔ امریکہ، ایٹلانٹک اوشین اور پیسفک اوشین کے درمیان واقع ہے۔ پیسفک اوشین کی طرف کے علاقوں کو ویسٹ کوسٹ اور ایٹلانٹک اوشین کی سائیڈ پر واقع ریاستوں کو ایسٹ کوسٹ شمار کیا جاتا ہے لہٰذا اوریگن سٹیٹ ویسٹ کوسٹ میں شمار ہوتی ہے۔یہ سٹیٹ بھی بلیو ہے یعنی ڈیموکریٹس کی حامی ہے۔ اوریگن کے ایک چھوٹے شہر کارویلس میں ایک دوست سعید صاحب کے پاس ماضی میں دو دفعہ جانے کا اتفاق ہو چکا ہے۔ پورٹ لینڈ میں Naltnomah واٹر فال دیکھنے کا موقع ملا۔ کافی بلند آبشار........
© Daily Pakistan (Urdu)
