حج2025ء سے محروم67ہزار عازمین کا نوحہ
زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے،مگر جو آزمائش ذوالحج 1446 کا چاند نظر آنے کے بعد شروع ہوئی ہے اس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، کرونا کے دو سال نکال بھی دیں تو20سال سے تسلسل کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے والے نالائق، نکمے پر کیا قیامت گزر رہی ہو گی، جس نے اپنے گروپ، بیگم اور بیٹی کے ساتھ حجازِ مقدس جانے کی مکمل تیاری کر لی تھی اُسے پتہ چلے کہ ملک اور بیرون ملک سے پرائیویٹ سکیم میں حج درخواستیں دینے والے67 ہزار عازمین اِس سال حج کی سعادت سے محروم رہیں گے، محروم رہنے والوں میں، میں اور میری کمپنی ہی نہیں،بلکہ ہمارے کلسٹر کے2860 افراد سب شامل ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون
میکسیکو میں امریکی سرحد کے قریب 5 موسیقار اغوا کے بعد قتلوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سیکرٹری ڈاکٹر سید عطاء الرحمن کی حجازِ مقدس روانگی سے پہلے اسلام آباد میں 67 ہزار عازمین کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس دیکھ اور سُن کر افسوس ہوا۔ موصوف نے67ہزار عازمین کے حج سے محروم رہنے کا جواز پیش کرنے کا آغاز اپنے اِن الفاظ سے کیا: پاک سعودیہ معاہدے بہت پہلے ہو چکے تھے وزارت کی ذمہ داری مجھے مارچ میں ملی، سعودیہ نے ادائیگیوں کی ڈیڈ لائن 14فروری دی ہوئی تھی۔ ٹورز آپریٹرز مقررہ تاریخ تک ادائیگیاں نہیں کرسکے اِس لئے وہی ذمہ دار ہیں۔ کسی بھی ملک کا ایک حاجی بھی ہو، جس نے زندگی بھر کی کمائی حج پیکیج کی صورت میں دے رکھی ہو پرائیویٹ حج کنفرم حج کہا جاتا ہے وہ حاجی پاکستان میں رہتا ہو یا یورپ میں اسے پتہ چلے وہ حج پر نہیں جا رہا اس پر کیا قیامت گزرے گی وہ پاکستان کے لئے کتنی نیک نامی کا باعث بنے گا۔یہاں تو 40 فیصد اوورسیز پاکستانی پرائیویٹ حج سکیم میں درخواستیں دینے والوں میں شامل ہیں۔اسلامی جمہوریہ پاکستان جو دنیا بھر کے لئے جوہری........
© Daily Pakistan (Urdu)
