بین الاقوامی حج کانفرنس و نمائش جدہ 2025ء
گزشتہ دو ماہ سے بیگم اور اپنا عمرہ ویزا لگوا کر بڑا اُداس تھا سمجھ نہیں آ رہا تھا عمرہ ویزہ تین ماہ کا ہونے کا فائدہ پہلی دفعہ نظر آیا، میں مایوس نہیں تھا23دسمبر کو مسارات کے چیئرمین شہزاد چودھری کا فون آیا،چار دن کے لئے آ رہا ہوں پھر فون پر کہنے لگے آپ حج کانفرنس پر تو آ رہے ہیں،میں نے بتایا آنا چاہتا ہوں پروگرام فائنل نہیں ہو پا رہا، پھر وہ پاکستان تشریف لائے، بھانجی کی شادی سے فارغ ہو کر چودھری افضل صاحب کے ساتھ میرے گھر تشریف لے آئے، مختلف امور پر بات ہوتے ہوتے پھر سوال کرنے لگے آپ حج کانفرنس پر آ جائیں بڑی معلوماتی ہوتی ہے میں نے بتایا میرا بیگم کے ساتھ عمرہ ویزہ لگا ہوا ہے اکیلا کیسے آ سکتا ہوں وہ اکیلے آنے پر بضد رہے، ٹکٹ سمیت جدہ،مکہ مدینہ کے حوالے سے بھی فکر نہ کریں، کہتے رہے، میں خاموشی سے اُن کی باتیں جی ہاں جی ہاں کہتا اور سنتا رہا، پھر وہ چلے گئے، میں اُداسی میں اللہ سے آسانیاں اور حاضری مانگتا رہا اللہ کریم بڑے فضل والا اور رحیم ہے دو دن بعد ہی موبائل پر سعودی دوست کا پیغام،پاسپورٹ سینڈ کرنے کا تھا،میں نے بغیر اُن کو کچھ کہے اپنی اور بیگم کی کاپی سینڈ کر دی، خود حاضری کی دُعا کرتا رہا،شکر خداوندی دو دن بعد ہی پھر سعودی دوست کا واٹس اپ پیغام نظروں سے گزرا جو ایک دن پرانا تھا اِس میں سعودی ایئر لائنز کی دو ریٹرن ٹکٹ مکہ کے ہوٹلز کی بکنگ، جدہ میں ہوٹل کی بکنگ اور حج کانفرنس کا شیڈول تھا،بے اختیار آنکھوں میں آنسو آ گئے۔بیگم کو بتایا اُس کو بھی یقین نہیں آ رہا تھا دونوں سرسجود ہوئے، ٹکٹ پر یہ غور ہی نہیں کیا،13سے16 جدہ میں بین الاقوامی کانفرنس اور عالمی نمائش تھی ٹکٹ 12سے17 جنوری کا تھا،چار راتیں جدہ مصروفیت کی تھیں مگر حرمین شریفین کی حاضری مشکل نظر آ رہی تھی،عمرہ کرتے تو بغیر آرام13کو جدہ آنا پڑنا تھا۔ بزرگ کہتے ہیں حاضری منظور ہو تو آسانیاں وہ خود ہی دے دیتا ہے جتنا شکر کروں کم ہے اللہ نے عمرہ بھی کروا دیا اور دیرینہ خواہش ہر سال ہونے والی حج کانفرنس میں شریک........
© Daily Pakistan (Urdu)
![](https://cgsyufnvda.cloudimg.io/https://qoshe.com/img/icon/go.png)