وفاق20ارب اور پنجاب30ارب کے رمضان ریلیف پیکیجز؟
وفاقی حکومت نے پہلی دفعہ20ارب جبکہ پنجاب حکومت نے30ارب کے رمضان ریلیف پیکیجز متعارف کرائے ہیں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے رمضان پیکیج متعارف کرانے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا40لاکھ خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے پانچ ہزار روپے فی خاندان دیئے جائیں گے، ساتھ ہی وزیراعظم نے بتایا گزشتہ رمضان المبارک کے مقابلے میں مہنگائی کم ہے۔ وزیراعظم نے ملک بھر کے لئے رمضان پیکیج کو بغیر تفریق کے متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے فرمایا کراچی تا گلگت تمام شہروں کے مستحق خاندان استفادہ کر سکیں گے۔دوسری طرف وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں بتایا پنجاب کی تاریخ میں پہلا رمضان ریلیف پیکیج ہے جو 30لاکھ خاندانوں میں کیش کی صورت میں ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں۔
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں اور افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی گئیوفاق اور پنجاب کا رمضان ریلیف پیکیج خوش آئند ہے، سندھ اور خیبرپختونخوا کے رمضان ریلیف پیکیج کی تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی البتہ وفاقی وزیر رانا تنویر احمد کا تفصیلی بیان سامنے آیا ہے،جس میں وہ فرماتے ہیں گزشتہ سال یوٹیلٹی سٹور پر بدانتظامی تھی کوالٹی بھی صحیح نہیں تھی اس سال یوٹیلٹی سٹور کے بغیر 800سے زائد برانڈ مختلف اشیاء پر15فیصد رعایت دیں گے، ساتھ بتایا اس سال30لاکھ ڈیجیٹل والٹ بنائے گئے ہیں جن کے ذریعے رقم براہ راست مستحقین تک پہنچائی جائے گی وفاقی حکومت کے........
© Daily Pakistan (Urdu)
