ایک دفعہ پھر امریکہ (2)
جیسا کہ میں نے پہلے کالم میں بتایا تھا کہ اِس دفعہ ٹھکانہ میری لینڈ کا شہر Lkaridge ہے۔ یہاں ہم ہاورڈ کاؤنٹی میں قیام پذیر ہیں۔ میری لینڈ میں سیاہ فام کافی تعداد میں ہیں۔ سٹیٹ کی آبادی 6.23 ملین ہے سیاسی طور پر میری لینڈ ڈیموکریٹس کی حامی ہے، کیونکہ ریپبلکن پارٹی یہاں کی سفید فام آبادی کی نمائندہ ہے۔ ڈیموکریٹس کی حامی ریاستوں کو بلیوسٹیٹس کہا جاتا ہے۔ اقلیتیں عموماً ڈیمو کریٹک پارٹی کو ووٹ دیتی ہیں یہ شاید ہر جگہ ہوتا ہے۔ پاکستان میں بھی ایسا ہی ہے اقلیتیں مسلم لیگ کو ووٹ نہیں دیتیں۔ کچھ مستثنیات Exception ضرور ہیں۔ مسلم لیگ بھی پاکستان کی ریپبلکن پارٹی ہے کیونکہ یہ ملک کی آبادی کے بڑے اور مضبوط حصے یعنی پنجابیوں کی نمائندہ سمجھی جاتی ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟15 تاریخ کو بیٹی کی گریجوایشن کی تقریب تھی دراصل ہم اِسی تقریب میں شرکت کے لئے امریکہ آئے تھے بڑی بیٹی الیزے خالق نے واشنگٹن ڈی سی کی جارج میسن یونیورسٹی سے سوشالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے اور میری لینڈ کی Lyola یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہے۔ تقریب حسب ِ توقع بہت شاندار تھی ایک بڑے آڈیٹوریم میں سینکڑوں یا شاید ہزاروں لوگ جمع تھے۔ پہلے یونیورسٹی کے صدر نے خطاب کیا پھر ڈگری دینے کے سلسلے میں سب سے پہلے پی ایچ ڈی والوں کو موقع دیا گیا۔ جب میری بیٹی کا نام پکارا گیا اور وہ ڈگری لینے کے لئے سٹیج پر آئی تویہ بڑا........
© Daily Pakistan (Urdu)
