ڈاکٹر ذاکر نائیک اور میڈیا (2)
اسلام ایک ایسا دین ہے جو زندگی میں تغیر و تبدل اور ہر قسم کے نئے چیلنجز کو قبول کرنے کی بھرپور صلاحیت سے مالا مال ہے کیونکہ کائنات میں ہر لمحہ تغیر و تبدل اور ارتقاء کا عمل مسلسل وقوع پذیر ہوتا رہتا ہے جس کی بدولت ہم جدت کا سامنا کرتے ہیں کیونکہ آئے روز ایک نئی ایجاد سامنے آتی ہے جسے ہم ترقی کا نام دیتے ہیں ایسے ہی ذرائع ابلاغ ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت تبدیلی رونماء ہو رہی ہے کیونکہ ابلاغ یا پیغام رسانی کا عمل زمانہ قدیم سے جاری ہے اور اسلام بھی ابلاغ ہی کی بدولت دنیا بھر میں پھیلا ہے اور اسلام ابلاغ کی ہر نئی صنف کو قبول کرنے میں مانع نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ جب قرآن و سنت کی تبلیغ کیلئے فرمودات نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو پتھروں سے، چمڑے اور درختوں کی چھالوں سے کتاب کی شکل میں ڈھالنے کی ضرورت پیش آئی تو اس میں اسلام نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ بلکہ پتھروں اور درختوں کی چھالوں کے ذریعے تبلیغ و اشاعت کا یہ عمل جو شروع ہواریڈیواورٹیلی ویژن سے ہوتا ہوا کمپیوٹر اور موبائل کی دنیا میں داخل ہو چکا ہے اور جس طرح میڈیا میں جدت آئی ہے اب مین سٹریم میڈیا ہو یا سوشل میڈیا ایک اہم ہتھیار بن چکے ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذرائع نے ہماری زندگیوں کو متاثر کن حد تک بدل کر رکھ دیا ہے۔ اب پل بھر میں انسان نہ صرف دنیا بھر کے لوگوں سے رابطہ قائم کر........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website