menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  17ویں نظریہئ پاکستان کانفرنس کاکامیاب انعقاد

8 0
15.02.2025

ہر سال موسم بہار کے قریب قریب ادارۂ نظریہ پاکستان محب وطن پاکستانیوں کا ایسا گلدستہ بن جاتا ہے جو ملک کے کونے کونے سے آئے نوجوان طلباء و طالبات، اساتذۂ کرام اور وطن کی آبرو اور حرمت پر مر مٹنے والے تحریک پاکستان کے کارکنوں کے حب الوطنی سے سرشار جذبوں کا رنگ لئے ہوتا ہے۔ اس گلدستے کو ملک کی سیاسی، صحافتی، تعلمی اور تجارتی حلقوں کی جانب سے بڑی محنت سے ترتیب دیاجاتا ہے، جس کی آبیاری کے لئے ادارے کی انتظامیہ،بورڈ آف گورنرز کی دانش مند ہدایات کی روشنی میں کرتی رہتی ہے۔یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں نظریاتی قافلوں کی گاڑیاں ایک ایک کرکے لگتی چلی جاتی ہیں اور لاہور شہر کی مال روڈ تین دن تک تحریک پاکستان کے ولولے پھریرے بھرتے ہیں۔

آدمی ایک مہینے میں ایک ہزار انڈے کھا گیا، جسم میں کیا تبدیلی آئی؟

اس سال چونکہ وطن عزیز کو چمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا شرف حاصل ہے اس لئے انتظام و انصرام کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مال روڈ کو کلب چوک سے گورنر ہاؤس تک عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے جہاں ادارہ نظریہ پاکستان کی پرشکوہ عمارت موجود ہے۔ گزشتہ 16برسوں میں اس شاندار عمارت کے سامنے سے گزرنے والی تاریخی مال روڈ مشاہیر پاکستان کے دیدہ زیب پوسٹروں سے سج جاتی تھی اور عوام الناس تین روز تک ادارہ نظریہ پاکستان کے سامنے سے گزرتے ہوئے 14اگست 1947ء کے دن کی یاد کو تازہ کرتے رہتے تھے جس روز اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس پاک وطن کی نعمت سے نوازا تھا۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر امسال بھی تین روز تک ٹریفک کو رواں دواں رکھا جاتا........

© Daily Pakistan (Urdu)