menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  بھارتی فوج کے زہر دینے سے 17کشمیریوں کی اموات

16 0
31.01.2025

بھارتی حکام ایک پراسرار بیماری کی تحقیقات کررہے ہیں جس سے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے گاؤں بڈھال میں اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے ایک گاؤں بڈھال میں اس بیماری کے سبب دسمبر کے اوائل سے اب تک ہلاک ہونے والوں میں 13 بچے بھی شامل ہیں جب کہ کئی افراد راجوری، جموں اور چندی گڑھ کے ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران گاؤں کو ’کنٹینمنٹ زون‘ قرار دیا گیا ہے اور تقریبا 230 لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن میں اس بیماری سے متاثر ہونے والے افراد کے رشتہ داروں سمیت وہ افراد بھی شامل ہیں جو ان سے رابطے میں تھے۔

دبئی ایئرپورٹ نے 2024 میں 9 کروڑ 20 لاکھ مسافروں کا ریکارڈ قائم کر دیا

راجوری کے سرکاری میڈیکل کالج کے سربراہ امرجیت سنگھ بھاٹیا نے بتایا کہ اس بیماری سے تمام متاثرہ افراد کے دماغ اور اعصابی نظام کو نقصان پہنچا ہے جب کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق 3 خاندانوں سے تھا۔ گلین بیری سنڈروم (جی بی ایس) سے متاثرہ افراد میں 26 خواتین شامل ہیں جب کہ 14 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

بھارت نے اس بیماری سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ بھارتی وزیر صحت جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ اموات کسی انفیکشن، وائرس یا بیکٹیریا کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک زہر کی وجہ سے ہوئی ہیں۔زہریلے مادوں کی جانچ کے لیے ایک طویل سلسلہ چل رہا ہے، ہمیں امید ہے کہ اس کا جلد کوئی حل تلاش کرلیا جائے گا تاہم یہ زہر کسی کی شرارت یا بدنیتی کی وجہ سے پھیلا ہے........

© Daily Pakistan (Urdu)