برطانیہ۔10
تقریب کے بعد آصف رامے مجھے میرے کزن میاں شہزاد خرم کے گھر چھوڑ گئے۔ شہزاد خرم اور ان کی بیگم نورین شہزاد مانچسٹر (Manchester)میں مقیم ہیں۔ اس سال فروری میں بھی انہی کے ہاں قیام کیا تھا اور اس مرتبہ بھی مانچسٹر(Manchester) کی چندروزہ مصروفیات کے دوران میرا قیام انہیں کے وکٹوریا طرز کے بنے خوبصورت گھر میں ہوا۔
وہ قونصلر جنرل (Counselor General) ذاتی مصروفیات کی بناء پر تقریب میں شریک نہیں ہو سکے تھے لہٰذا انہوں نے مجھے پاکستان ہائی کمیشن (Pakistan High Commission)میں لنچ کی دعوت دی۔ اس ملاقات میں ان کی تعلیم اور فارن سروس (Foreign Service)کے کرئیر کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
ٹرمپ کی دھمکیاں ، لیکن کیا واقعی پاناما کینال پر چین کا کنٹرول ہے؟جناب طارق وزیر ایک باصلاحیت فارن سروس آفیسرکے طور پر انہیں کئی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔ان کا تعلق وزیرستان سے ہے، لیکن وہ پنجابی اتنے خالص لہجے میں بولتے ہیں کہ پنجابی ہونے کا گمان ہوتا ہے۔انہوں نے یونیورسٹی آف پشاورسے انگریزی زبان و ادّب میں ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد سی ایس ایس (CSS) کاامتحان پاس کیا۔
وہ جولائی 2020ء سے مانچسٹرمیں قونصلر جنرل (Counselor General)کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔پاکستانی کمیونٹی میں بہت مقبول ہیں، سادہ مزاج اور شفیق شخصیت کے مالک ہیں۔
فارن سروس ان کی پہلے ترجیح تھی اپنے 23سالہ کرئیر میں پاکستان فارن آفس میں مختلف ذمہ داریاں سر انجام دینے کے علاوہ جاپان(Japan)،متحدہ عرب امارات (United Arab Emirates)، آسٹریلیا (Australia)میں سفارتکاری کر چکے ہیں۔اپنے اب تک کے کرئیر میں وہ جاپان کے نظام کوبہترین قرار دیتے ہیں۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ،ہر قسم کے سیاسی........© Daily Pakistan (Urdu)
