اعجاز مسیحائی ڈاکٹر میمونہ راشد آفریدی (1)
امریکہ پہنچ کر میری لینڈ میں جہاں اپنے دوست احباب اور رشتے داروں سے میل ملاقات ہوئی وہاں کچھ دوست احباب ایسے بھی تھے جن سے اس سے پہلے کبھی ملاقات نہ ہو پائی تھی ان میں میری پیاری دوست ڈاکٹر میمونہ راشد آفریدی اور ان کے شوہر نامدار ڈاکٹر راشد حنیف تھے دونوں میاں بیوی کا شمار میری لینڈ کے معروف ترین ڈاکٹروں میں ہوتا ہے انہی کے دم قدم سے وہاں کا مشہور ہسپتال چل رہا ہے۔ کچھ ہی دنوں میں مجھے ڈاکٹر میمونہ کاپیغام وصول ہوا تھا کہ میں جلد تم سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں وقت نکالو،اندھا کیا چاہے دو آنکھیں مجھے تو پہلے ہی ان سے ملنے کا اشتیاق تھا سو یہ خواہش اللہ تعالیٰ نے فوری پوری کر دی۔ ڈاکٹر میمونہ نے ملنے کا پروگرام بنایا اور یوں ہم مقامی ریسٹورنٹ میں دوپہر کا کھانا کھانے پہنچ گئے۔ کھانا کھانے کے بعد ہم پانچ گھنٹے آپس میں باتیں کرتے رہے وقت کے گزرنے کا احساس تک نہ ہوا۔
یومِ تکبیر پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی عوام کو مبارکبادڈاکٹرکی حیثیت سے تو وہ ایک مسیحا ہیں ہی مگر امریکہ میں رہ کر انسانیت، رواداری، محبت کا پیکر نظر آ رہے تھے ان کی گفتگو سے پھول جھڑتے دیکھے۔ آج دل بھی چاہ رہا تھا کہ ہماری گفتگو بھی ختم نہ ہو ہم سب نے بہت پریکٹیکل باتیں کی تھیں۔ ڈاکٹر میمونہ آفریدی اپنی ڈیوٹی کے........
© Daily Pakistan (Urdu)
