غزہ رو رہا ہے!
غزہ رو رہا ہے اور دنیا خاموش ہے بلکہ عرب ممالک کو کربلا کی جنگ یاد نہیں رہی جہاں حق و باطل کے لیے حضرت امام حسینؓ یزید کے دامنے ڈٹ کر کھڑے رہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کربلا کی جنگ کی نسبت غزہ جنگ زیادہ خوف ناک ہے یا کربلا کی، اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کی سرحدیں ہیں لیکن عرب ممالک کی خاموشی کی وجہ سے غزہ کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں ہزاروں بچے شہید ہوچکے لیکن ہم مسلمانوں کی غیرت اور اسلام کی محبت سو گئی ہے حق و سچ کا ساتھ دینے کا جذبہ ختم ہو چکا کافروں کے سامنے ہم بے بس ہو چکے المیہ یہ ہے کہ سپر طاقتیں دنیا بھرکی خود مختار ریاستوں پر جارحیت کا عمل کئی سالوں سے جاری رکھے ہوئے ہیں طاقتور ریاستیں اپنے مفادات کے حصول کے لیے بلاوجہ جارحیت کر کے دنیا بھر کے امن کو تباہ کرتی ہیں امریکی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے کئی ممالک پر حملے کیے اور کالونیز بنائیں اور کئی سال ان کالونیز پر حکومت بھی کی ایک ملک جو عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے فرائض سر انجام دیتا ہے کسی سپر طاقت کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی ملک پر بلا جواز حملہ کرکے اس ملک اور ہمسایہ ممالک کے امن کو تباہ کرے آپ کے سامنے ہے جب اسرائیل نے ایران پر جوہری ہتھیاروں کی موجودگی اور اس کو تباہ کرنے کو جواز بنا پر حملہ کیا تو امریکہ اس جنگ میں کود پڑا امریکی عوام نے صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے بھی کیے........
© Daily Pakistan (Urdu)
