menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   *مریم نواز اور نوجوان نسل: ایک نئی سیاسی امید* 

13 0
05.06.2025

پاکستانی سیاست میں ماضی کی روایات واضح تبدیلی کی طرف گامزن ہیں اور یہ بھی تلخ حقیقت ہے کہ دوسری طرف جامد بیانیے نئے پیراہن اور نئی لہروں کے دوش پر ابھر رہے ہیں۔یہ بات خوش کن ہے کہ مریم نواز کا نام ایک تازہ،با اعتماد اور عوامی رنگ کی علامت کے طور پر سرِفہرست نظر آتا ہے۔ خاص طور پر نوجوان نسل کی توجہ اور دلچسپی جس انداز میں مریم نواز کی جانب بڑھی ہے، یہ ان کی نوجوان نسل میں مقبولیت کا آغاز اور پاکستانی سیاست کے بدلتے رجحانات کا پیش خیمہ ہے۔ مریم نواز ایک فعال، بااعتماد اور مؤثر سیاسی رہنما کے طور پر خود کو منوا چکی ہیں۔سوشل میڈیا کے دور میں جہاں ہر بات لمحوں میں وائرل ہوتی ہے،۔مریم نواز کی عوامی تقاریر، جلسوں میں شرکت، اور سوشل میڈیا پر سرگرمیاں اْن کے اس نئے انداز سیاست کا حصہ ہیں جو روایتی سیاست سے مختلف نظر آتا ہے۔جدید دور میں دیگر عوامل کی طرح ڈیجیٹل سیاست کی راہ بھی ہموار ہوئی ہے۔مریم نواز نے بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو سیاسی مکالمے کا مرکز بنایا ہے۔ ان کے خطابات کے کلپس، جذباتی تقاریر اور سیاسی بیانات نوجوانوں میں تیزی سے وائرل ہوتے ہیں۔ جہاں روایتی سیاستدان نوجوانوں سے رابطے میں کمزور دکھائی دیتے ہیں،وہاں وہ نوجوانوں سے مخاطب ہیں اور ان کے مسائل سنتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات اْن کو دیکھنے اور سننے میں دلچسپی لیتے ہیں اور انہیں "اپنا نمائندہ" سمجھنے لگے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے........

© Daily Pakistan (Urdu)