menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   جھوٹ کا پیغمبر

17 0
05.06.2025

عمران خان کیا ہے؟ اس بارے میں کچھ زیادہ غور و فکر کی ضرورت نہیں،اس کی بطور کھلاڑی زندگی کے تمام پہلو ہم پر عیاں ہیں۔ بطور سماجی ورکر و رہنما شوکت خانم ہمارے سامنے ہے۔ پھر 1995ء سے لے کر 2011ء تک اس کی پارٹی کی حیثیت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،پھر جب 2011ء میں عمران خان کو پاشا و ہمنواؤں نے گود لیا تو ان کا کردار ہمارے سامنے ہے۔2018ء میں ایوانِ اقتدار میں داخل کئے جانے اور 2022ء میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے تک کے معاملات قوم کے سامنے تاریخ کا حصہ ہیں۔ گزرے تین سالوں کے دوران انہوں نے جو کچھ کہا اور کیا وہ بھی ہمارے سامنے ہے اور اب وہ جیل میں بیٹھ کرشعلہء بیانی اور کذب گوئی سے ملک میں انتشار پیدا کرنے کی مسلسل کاوشوں میں مصروف ہیں۔

روس کو ایئر بیسز پر حملے کا جواب دینا ہوگا، پیوٹن نے ٹرمپ سے گفتگو میں واضح کر دیا

جب انہیں گود لیا گیا تو انہیں سیاست کو گدلانے اور سیاستدانوں کی تذلیل کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی انہوں نے یہ کام بڑے اچھے انداز میں کیا انہیں اس وقت ہر طرح کی رہنمائی اور امداد حاصل تھی مقتدرہ اور اس سے جڑی عدلیہ،صحافت، انتظامیہ اور سیاست بھی ان کے ساتھ تھی، ممدومعاون تھی، انہوں نے یہ ذمہ داری بطریق احسن نبھائی۔ تمام سیاسی قوتوں کو روندتے ہوئے ایوانِ اقتدار میں لائے گئے۔ پھر انہوں نے اپنے آپ کو لیڈر سمجھنا شروع کر دیا۔ حالانکہ وہ 1995ء میں اپنی پارٹی کے قیام سے لے کر 2011ء تک گلی گلی، نگر نگر پھرتے پھرتے اپنی چرب زبانی کا جادو........

© Daily Pakistan (Urdu)