menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

    تارکین وطن پاکستانیوں سے استفادہ مگر کیسے؟

12 0
04.06.2025

اپریل میں تارکین وطن پاکستانیوں کا ایک کنونشن اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور سپہ سالار پاکستان عاصم منیر نے خطاب کیا تھا، اس کنونشن کے حوالے سے اس خاکسار نے کالم بھی لکھا تھا اور اس کالم کے آخر میں عرض کیا تھا کہ تارکین وطن پاکستانیوں سے فائدہ کیسے اٹھایا جا سکتا ہے یہ آئندہ کسی کالم میں لکھوں گا، یہ کالم اسی حوالے سے ہے، اس وقت ریکارڈ اور بغیر ریکارڈ کے مطابق لگ بھگ ایک کروڑ پاکستانی بیرون ملک مستقل یا عارضی طور پر مقیم ہیں، یورپ، برطانیہ،امریکہ اور مشرق بعید کے کئی ممالک میں جو پاکستانی آباد ہیں ان میں زیادہ تر اپنے خاندانوں سمیت وہاں کی شہریت لے چکے ہیں، کچھ کے پاس دوہری شہریت ہے اور کچھ کو باامر مجبوری پاکستان کی شہریت چھوڑ کر دوسرے ملک کی شہریت لینا پڑتی ہے، دوسری طرف تارکین وطن پاکستانیوں میں سے نصف سے زیادہ تعداد عرب برادر ممالک میں محنت مزدوری کر رہی ہے جو ورک پرمٹ کی بنیاد پر کام کرتے ہیں اور مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد واپس وطن لوٹ آتے ہیں، میں خود 25برس بیرون ملک رہا ہوں اور اب دوہری شہریت کے ساتھ زیادہ تر پاکستان میں رہتا ہوں میں ایک بات پورے وثوق اور یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستانی دنیا کے کسی بھی ملک یا کسی کونے میں رہیں ان کے دل پاکستان کے ساتھ ہی دھڑکتے ہیں، ان سے کوئی پاکستان کی محبت چھین سکتا ہے نہ جذبہ حب الوطنی کو کم کروا سکتا ہے، دوسرے........

© Daily Pakistan (Urdu)