چودھری حفیظ اللہ،مخلص دیانتدار شخصیت
میرے بہت ہی پیارے دوست، چولستان ترقیاتی ادارے کے سابق ڈائریکٹر جنرل، چودھری حفیظ اللہ تین سال قبل اللہ کو پیارے ہوگئے تھے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
چودھری حفیظ اللہ مرحوم کے ساتھ راقم الحروف کے بہت دیرینہ اور دوستانہ تعلقات تھے۔ 1977 کے انتخابات میں ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے لاڑکانہ سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے لئے وہاں سے پاکستان قومی اتحاد کے امیدوار اور جماعت اسلامی سندھ کے امیر جناب جان محمد عباسی کو اغوا کروا لیا اور وہ حلقہ این اے 163 لاڑکانہ سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ ان کی دیکھا دیکھی ان کے دیگر وزرائے اعلیٰ وغیرہ نے بھی بلامقابلہ منتخب ہونے کی بہتی گنگا میں اپنے ہاتھ دھونا شروع کر دیئے۔چودھری حفیظ اللہ ملتان میں ریٹرننگ آفیسر تھے۔ یہاں سے وزیر اعلیٰ نواب صادق حسین قریشی مرحوم انتخاب لڑ رہے تھے۔ ان کے مقابلے میں میاں احسان باری بھی اسی حلقے سے جماعت اسلامی کے امیداوار تھے۔نواب صادق حسین قریشی نے بلامقابلہ کامیاب ہونے........
© Daily Pakistan (Urdu)
