menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

    بھارت کی ایک اور شکست

8 0
22.05.2025

عالمی سطح پر ممالک کے تعلقات اور ان کی پالیسیوں کا دار و مدار صرف عسکری طاقت پر نہیں بلکہ سفارتی حکمت عملی اور بین الاقوامی تعلقات میں مہارت پر بھی ہوتا ہے۔پاکستان سے عسکری محاذ پر شکست کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ جھوٹے الزامات، گمراہ کن بیانیے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے تناظر میں پاکستان نے ایک مؤثر اور ہمہ جہت سفارتی مہم شروع کی،اس مہم کا مقصد بھارتی جھوٹ، سازشوں اور خطے میں امن کو لاحق خطرات کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے موجودہ بین الاقوامی صورتحال کا درست ادراک کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی جھوٹ پر مبنی سفارتی مہم کا مؤثر جواب دیا جائے۔ اس مقصد کے لیے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی سفارتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں چار سابق وزرائے خارجہ، تجربہ کار ماہرینِ خارجہ اور سفارت کار شامل کیے گئے ہیں۔یہ کمیٹی نہ صرف اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر بلکہ دنیا کے مختلف خطوں میں جا کر پاکستان کا مؤقف پیش کرے گی، بھارت کی سازشوں کا پردہ چاک کرے گی اور یہ واضح کرے گی کہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کون ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات کا ایک طویل سلسلہ موجود ہے۔ بھارت ہمیشہ اپنے داخلی مسائل، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، کشمیر میں جبر و تشدد اور مذہبی اقلیتوں پر ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگاتا آیا ہے۔ پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر بھارتی میڈیا اور حکومت نے پروپیگنڈے کی انتہا کر دی۔ اس واقع میں کوئی ٹھوس ثبوت نہ ہونے کے باوجود پاکستان کو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔بھارتی میڈیا نے اس واقع کو اس قدر بڑھا چڑھا کر پیش کیا کہ نہ صرف اس........

© Daily Pakistan (Urdu)