menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

 سکھی رہو اور رہنے دو!

9 1
17.05.2025

فضائی معرکہ میں سرخروئی کو چھ روز گذر گئے،ہم نے جشن ِ فتح منا لیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے مورچوں کے دورے بھی شروع کر دیئے ہیں،پاکستانی بجا طور پر اللہ سبحان تعالیٰ کے شکر گذار ہیں، جس نے ایسے دشمن پر کامیابی نصیب فرمائی،جو ہمارے ملک کا وجود ہی برداشت کرنے کو تیار نہیں،ایک کے بعد ایک جھوٹے الزام کے تحت چڑھائی کی کوشش اور رعب دیتا رہا، اللہ کے گھر میں دیر تو ہو سکتی ہے اندھیر نہیں ہے،سو فروری 2019ء کے بعد 10مئی کا دن آ گیا، جس روز اُسی پاک ذات کے نام اور آسرے پر شروع کیے جانے والے جہاد کے پہلے ہی روز ایسی کامیابی ہو گئی کہ مودی کے چھکے چھوٹ گئے اور اسے چار و ناچار امریکہ کی منت کرنا پڑی،جس کے بعد صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے جنگ بندی کا اعلان کیا۔پاکستان نے بھارت کے خلاف زبردست ابتدائی ضرب کے باوجود یہ تجویز قبول کر لی اور توقع ظاہر کی کہ مذاکرات میں تنازعہ کشمیر سندھ طاس معاہدہ اور دہشت گردی کے حوالے سے بھی بات ہو گی کہ دہشت گردی سے تو صحیح معنوں میں پاکستان متاثر ہے اور بھارتی شرپسند ایجنسی ”را“ نہ صرف بلوچستان،بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی دہشت گردی میں ملوث ہے،جو کئی بار ثابت ہو چکا۔سمجھوتہ ایکسپریس، ابھی نندن اور حاضر سروس نیوی افسر کلبھوشن یادیو،بڑے ثبوت بھی ہیں،اس سب کے باوجود بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام لمحہ بھر ہی میں پاکستان پر لگا دیا،مودی بزعم خود اس سے پھر انتخابی کامیابی حاصل کرنا چاہتے تھے، لیکن اُلٹی ہو گئیں سب تدبریں، جب پاکستان کی طرف سے صرف تردید نہ کی گئی، بلکہ پہلگام واقع کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کر کے خود کو اس کے لئے پیش کر دیا،لیکن جب گیڈر کی موت آتی ہے تو وہ شہر کا رُخ کرتاہے یوں مودی کے ساتھ بھی یہی ہوا، پاکستان کے موقف کو پذیرائی........

© Daily Pakistan (Urdu)