چلو ہم تم مل کر لڑیں جہالت اور غربت سے
بھارت کے ساتھ چند گھنٹے کی جنگ اِس وقت تھمی ہوئی ہے پاکستان نے صرف پونے تین گھنٹے میں بھارت کا وہ حال کیا کہ وہ بڑا عرصہ اپنے زخم چاٹتا رہے گا۔اِس جنگ میں بھارت کا اربوں ڈالر اور اس کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان ہوا،جنگ میں اس ناکامی کی ساری لعنتیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حصے میں آ رہی ہیں۔ ملک کے اندر اور باہر سے مودی پر الفاظ کے بے تحاشہ بم برسائے جا رہے ہیں،جس کی وجہ سے مودی بوکھلا گئے ہیں۔ان کا تو دنیا نے نام بھی بدل دیا ہے اور اسے نریندر مودی کی بجائے سرنڈر مودی کہنا شروع کر دیا۔فوجی اڈے تباہ ہونے سے زیادہ مودی کو رافیل طیارے گرنے پر تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ جب رافیل طیارے خریدے گئے تھے اُس وقت اِس سودے میں کرپشن کی آواز اُٹھی تھی،کیونکہ مودی نے اِن طیاروں کی خریداری کا ٹھیکہ کسی پروفیشنل کمپنی کو دینے کی بجائے اپنے دوست انیل امبانی کی کمپنی اپلائنس کو دے دیا تھا اب یہ طیارے مودی کے گلے میں پھنسی چھپکلی کی طرح ہو گئے جسے نہ نکلا جا سکتا ہے اور نہ اُگلا جا سکتا ہے،مگر دھیان رکھنا پڑے گا کہ مودی کی جو ذہنی حالت........
© Daily Pakistan (Urdu)
