بہترین موقع
تمام پاکستانیوں کا دل جھوم جھوم جائے، جھوم جھوم جائے والی کیفیت سے سرشار ہے، خاص طور پر ہماری بزنس کمیونٹی تو آرمی چیف کے وارے نیارے جا رہی ہے اور میڈیا پر جس طرح عوامی تاثرات دیکھنے سننے کو ملتے ہیں اور جس طرح وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف پہلی مرتبہ گھن گرج کر رہے ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاک فوج نے کتنا بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا ہے۔ بقول شخصے دنیا ہی بدل گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان یتیم یتیم سے نظر آنے لگے ہیں۔ ہم تو پہلے انہیں مشورہ دے رہے تھے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے عمران خان کی بجائے جنرل فیض حمید کی رہائی کی دہائی دیں۔ عمران خان نے تو زیادہ سے زیادہ یہی کہنا تھا کہ کیا کروں، کیا ا ب بھارت پر بم گرادوں۔بم گرانے سے یادآیا کہ انڈیا کا میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں پر اس نے حملہ کردیا تھا جس کے بعد عالمی برادری نے جنگ بندی کروادی جبکہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے بھی اس سوال کو حیرت سے لیا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے وہاں پڑے ہیں جہاں کی خبر ان کے پترکار اپنے سوال میں دے رہے تھے۔
پاکستان کی کاروباری برادری نے’’سپورٹ ترکیہ‘‘ مہم شروع کرنےکا فیصلہ کر لیاویسے یہ دلچسپ بات ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہان اور مودی کے جتنے منہ اترے ہوئے ہیں، بھارتی میڈیا کے اتنے ہی چڑھے ہوئے ہیں اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ تک کو باتیں سنارہے ہیں۔........
© Daily Pakistan (Urdu)
