ذہانت،علمیت اور بہادری کے اعتبار سے پاکستانیوں کا کوئی ثانی نہیں۔۔۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوسالہ طالب علم بابر اقبال نے29 مارچ 2006ء کو دنیا کے سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی) ہونے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستان ہی کی ایک طالبہ ارفع کریم کے پاس تھا۔بابر اقبال مارچ 1997ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیداہوئے۔ بابر اقبال کے ریکارڈ قائم کرنے کا سفر یہیں نہیں رکا،بلکہ انہوں نے تین مزید عالمی ریکارڈ بھی قائم کیے ہیں، جن میں ینگسٹ سرٹیفائیڈ وائر لیس ایڈمنسٹریٹر، ینگیسٹ سرٹیفائیڈ ویب پروفیشنل ایسوسی ایٹ اور ینگیسٹ مائیکرو سوفٹ سرٹیفائیڈ ٹیکنالوجی سپیشلسٹ کے ریکارڈ شامل ہیں۔فروری 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات میں این اے 202سبی کم کو ہلو کم ڈیرابگٹی کے حلقے سے میر احمد نو از بگٹی نے دنیا میں کسی بھی انتخابات میں ایک حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کے سب سے زیادہ فی صد ووٹ حاصل کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ میر احمد نوا زبگٹی کایہ ریکارڈ اب تک ناقابل ِ تسخیر ہے۔انہوں نے 98.75 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ تفصیلات کے مطابق میر احمد نو از بگٹی کے حلقہ انتخاب میں کل 50856ووٹ کاسٹ ہو ئے تھے، جن میں 354 ووٹ مسترد ہوئے اور 50502 ووٹ درست قرار پائے۔ ان درست قرار دیئے گئے ووٹوں میں سے 49869 ووٹ میر احمد نواز بگٹی نے حاصل کیے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 1988ء اور 1990ء کے عام انتخابا ت میں محتر مہ بے نظیر بھٹو نے اپنے حلقہ انتخاب (این اے 166لاڑ کانہ 3) میں ڈالے گئے کل ووٹوں کے بالترتیب 96.71فی صد اور 98.48 فی صد ووٹ حاصل کیے تھے۔ ان کے یہ دونو ں ریکارڈ تو گینز بک آف ریکارڈ کے 1994ء اور 1996ء کے ایڈ یشن میں بطور عالمی ریکارڈ شامل ہیں،........
© Daily Pakistan (Urdu)
