menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

     جنگ کی تیاری مگر کیوں؟ 

19 0
30.04.2025

پاکستان نے کسی صورت بھی بھارت سے جنگ نہیں لڑنی۔ ہم قابل بھی ہیں، افواج پاکستان پر بھروسہ بھی ہے اور قومی جذبہ بھی ہے مگر ہم نے جنگ نہیں لڑنی ہے۔ آج کی جنگی صلاحیت اور ممکنہ روایتی جنگ کی باہمی تباہی ہمیں 50 سال پیچھے لے جائے گی۔ چاہے انڈیا جیتے یا شاید ہم جیت جائیں یا پھر دونوں نہ جیت سکیں جو دراصل پاکستان کی جیت ہو گی مگر باہمی نقصان کا اثر 50 سال تک رہے گا۔صحیح یا غلط مگر پاکستان نے عوام کی حالت، صحت اور تعلیم پر خرچ کی جانے والی رقم سے ایٹمی قوت اس لیے حاصل کی تاکہ ہم کبھی جنگ نہ لڑیں۔

پختہ اطلاعات ہیں بھارت 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، اگر ایسا ہوا تو بھر پور جواب دیاجائے گا: عطاتارڑ

ہمیں صرف اور صرف ایٹمی اثاثہ محفوظ و قائم رکھنے اور بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس ایٹمی سدراہ جسے انگریزی میں ’اٹامک ڈیٹرنس‘ کہتے ہیں ایک عام فہم انسان کے لیے کچھ اس طرح ہے کہ اگر میں ایک ڈنڈا ایک چاقو اور ایک بندوق اپنے مدمقابل کو دکھاؤں گا تو وہ یہ سوچنے میں حق بجانب ہوگا کہ میں پہلے ڈنڈا ماروں گا پھر اگر بات نہ بنی تو چاقو کا استعمال کروں گا اور آخری حربے کے طور پر بندوق چلاؤں گا۔ تاہم اگر میں ڈنڈا اور چاقو نہ بھی رکھوں یا بہت ہی کم تعداد میں رکھوں اور اگر میں مدمقابل میں یہ احساس پیدا کر سکوں کہ میرے پاس تو صرف بندوق ہے جو میں چلا دوں گا تو میرا مدمقابل میرا پیغام بہتر طریقے سے سمجھے گا۔ کچھ اس طرح کے حالات میرے پیارے پاکستان کو بھی درپیش ہیں تاہم یہ وقت اور ملکی و عالمی حالات تعداد پر کسی بحث سے مطابقت نہیں رکھتے۔

بھارت نے پہلگام حملے کا جواب دینے کیلئے........

© Daily Pakistan (Urdu)