menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   منظر نامہ ”میری لینڈ“

7 1
30.04.2025

دوپہر4بجے ہمارا جہاز 375مسافروں کو لے کر میری لینڈ پہنچا تھا۔ میری لینڈ کا ایئرپورٹ جسے انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈی سی کہا جاتا ہے، بہت کشادہ اور زندگی سے بھرپور تھا۔مختلف ملکوں میں جانے اور آنے والے مسافر یہاں کے ریسٹورنٹ میں بیٹھے چائے، کافی اور جوس سے لطف اندوز ہوتے نظرآ رہے تھے اور ان سب گرم اور سرد مشروبات نے ماحول کو نئی تازگی دے رکھی تھی ہم کچھ بھی پئے بغیر خوب مسرور ہو رہے تھے اور اپنا سامان لئے Exit کی طرف دوڑ لگا رہے تھے کہ ہمیں لینے آنے والے بھائی بہن کو زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔ ہمارے ساتھ ساتھ آنے والوں کی بڑی تعداد انڈین کی تھی جو مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے اور اپنے بیوی بچوں کے ساتھ آئے تھے اور یہی لگ رہا تھا کہ وہ کئی سالوں سے یہاں مقیم ہیں اور مختلف نوکریوں پر ہیں اور اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔

پختہ اطلاعات ہیں بھارت 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، اگر ایسا ہوا تو بھر پور جواب دیاجائے گا: عطاتارڑ

میری لینڈ پہنچ پر پتا چلا کہ ہم 26تاریخ کو لاہور سے چلے اور اتنا لمبا سفر کرنے کے بعد 26تاریخ کو ہی امریکہ پہنچ چکے تھے یعنی اس سے یہ پتا چلا کہ امریکہ تاریخ کے لحاظ سے ہم سے ایک دن پیچھے ہے۔ اب ہم اپنے کزن کی گاڑی میں بیٹھ کر میری لینڈ کی خوبصورت سرزمین کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے ہر طرف بہار کا موسم........

© Daily Pakistan (Urdu)