یہ ہم ہیں اور یہ ”ہم“ ہی ہیں۔۔۔!
ہمارے یاں گلاس کو نسبتاً کم صاف پانی سے دھویا جاتا ہے تاکہ اس سے صاف پانی پیا جا سکے۔ جوتیوں کو گندے کپڑے سے صاف کرنا بھی ہمارا محبوب مشغلہ ہے۔ ہم وہ واحد قوم ہیں جو نمازِ جمعہ میں امام کے ساتھ رکوع میں ملتے ہیں اور ہر جگہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ ”مولوی کچھ بتاتے نہیں ہیں“۔پاکستان میں جب کوئی رو رہا ہو تو ہمیں نہ صرف ہنسی آ جاتی ہے بلکہ ہم یہ بھی کہتے ہیں:”ڈراما کر رہا ہے“،جبکہ حقیقی ڈراما دیکھتے ہوئے ہمیں سچ میں رونا آ جاتا ہے۔ ہم کسی کو سیریس لیتے ہی نہیں،بلکہ ہر کسی کو ”فلم“ کہہ کر گزر جاتے ہیں لیکن حقیقی فلم دیکھنے کے لئے ہم واقعی سیریس ہو جاتے ہیں۔وقت کی پابندی کوئی ہم سے سیکھے۔ہم گھڑی پانچ منٹ اس لئے آگے رکھتے ہیں تاکہ وقت پر دفتر پہنچ سکیں۔ ہمارے یاں جب بھی کسی کا ہاضمہ خراب ہوتا ہے تو وہ سیون اپ پیتا ہے اور سر میں درد ہو تو اسی سیون اپ میں نمک ملا لیا جاتا ہے۔کھانے میں مرچی زیادہ ہو جائے تو اس کا حل سپرائیٹ ہے۔ فارمی مرغی کھانے کے بعد پیپسی پینے سے کھایا گیا گوشت کیڑوں میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ بھی ہمارا ہی طرہئ امتیاز ہے کہ انسان چاہے جہاں بھی ہو اور وقت چاہے جتنا بھی لگنا ہو، ہمارا جواب ایک ہی ہوتا ہے ”تم وہیں رکو میں بس پانچ منت میں آیا“۔ ان........
© Daily Pakistan (Urdu)
