menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

    اسلام آباد میں منعقدہ تارکین وطن کے کنونشن کے مقاصد اور نتائج

8 0
23.04.2025

تارکین وطن پاکستانیوں کا جو کنونشن اسلام آباد میں منعقد کیا گیا ہے اس کے کیا مقاصد تھے اور کیا وہ مقاصد پورے ہوں گے؟ کنونشن اور اس کے فوائد کا جائزہ لینے سے پہلے مجموعی طور پر تارکین وطن کے حوالے سے تھوڑی بات کرنا ضروری ہے۔

70 کی دہائی میں پاکستان کے نوجوانوں نے اپنے روزگار کی تلاش میں بیرون ملک کا رخ کیا، اس سے پہلے منگلا ڈیم کے متاثرین کی ایک بڑی تعداد برطانیہ منتقل ہو چکی تھی، لیکن زیادہ تر پاکستانیوں کو بیرون ملک کا راستہ بھٹو دور میں ملا جب پہلی بار ملک میں شناختی کارڈ کا اجراء ہوا اور پاسپورٹ بننا آسان ہوا بیرون ملک روزگار کی وجہ سے پاکستان میں بالخصوص شمالی پنجاب اور آزاد کشمیر میں خوشحالی آئی، بیرون ملک کے اس سفر نے جہاں ہمارے ہاں خوشحالی اور خوشیوں کے در کھولے، وہاں کئی سماجی بیماریوں کا راستہ بھی ہموار کیا، کیونکہ جب محروم طبقے میں خوشحالی آتی ہے تو پھر ان کی اصل پہچان بھی ہونے لگتی ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ پچھلی پانچ دہائیوں میں شمالی پنجاب اور آزاد کشمیر کے کچے مکانوں کی جگہ پختہ مکانوں نے لے لی ہے اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی جگہ موٹر کاروں اور موٹر سائیکلوں کی قطاریں لگ چکی ہیں۔ شادیوں کی تقریبات کی رونقیں بڑھ گئیں، ختم کی محفلیں بھی بڑی ہو گئی ہیں تارکین وطن پاکستانیوں کی وجہ سے ملک میں زرمبادلہ آیا جس سے ان کے اپنے خاندانوں کے ساتھ ساتھ ملک اور ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچا، پاکستان بھر کے بازاروں کی رونق بڑھانے میں بھی تارکین وطن پاکستانیوں کا بڑا ہاتھ ہے۔

© Daily Pakistan (Urdu)