menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   معدنی ذخائر پاکستان کی تقدیر بدل دینگے ان شا اللہ 

19 0
22.04.2025

یہ الفاظ اب آسمان کے افق پر چاند کی طرح چمک رہے ہیں کہ مستقبل قریب میں وطن عزیز پاکستان سونے کی چڑیا بننے جا رہا ہے،وہیں بیٹھے ہوئے ایک اور شخص نے کہا میری یہ بات آپ کسی ڈائری میں لکھ لیں کہ آج پاکستان جگہ جگہ ڈالروں کی بھیک مانگتا پھر رہا ہے،لیکن بہت جلد وطن عزیز دنیا کے امیر ترین ممالک میں شمار ہو گا۔میں خواب کی باتیں نہیں کر رہا،بلکہ مسلسل اس جستجو میں رہتا ہوں کہ کہاں سے تیل نکلا ہے، کہاں گیس دریافت ہوئی ہے،کہاں سونے کے انبار دکھائی دیتے ہیں، کہاں کھربوں ڈالر کا تانبا موجود ہے، کہاں سے گلابی نمک اورکہاں سے قیمتی دھاتیں اور کہاں سے قیمتی پتھر دریافت ہورہے ہیں۔ ایک دن میں جیوٹی وی دیکھ رہا تھا کہ حامد میرجو پاکستان کے معتبر اور باصلاحیت سینئر صحافی ہیں اور اُڑتی چڑیا کے پربھی گن لیتے ہیں۔انہوں نے اپنے پروگرام میں شمالی وزیرستان سے ملنے والے قیمتی معدنی وسائل (جن کی قیمت اندازاً چھ ہزار ارب ڈالر بتائی جا رہی تھی) کے بارے میں خود تحقیق کرکے بتایا۔یہ پروجیکٹ پاک فوج کے ذیلی ادارے FWO کے زیرنگرانی ہے۔حامد میر نے اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے تقریبا تمام انجینئر، معاون انجینئر،ایڈمنسٹریشن ہیڈ سمیت ایک درجن افراد کے ذاتی انٹرویو کیے۔ سب انجینئر اِس بات پر ہی متفق دکھائی دیئے کہ شمالی وزیرستان سے دریافت ہونے والا کاپر (تانبا) ہمیشہ کے لئے پاکستان کی تقدیر بدل دے گا اور کل کا پاکستان سعودی عرب سے بھی زیادہ آسودہ حال اور خوشحال ہو گا ان شا ء اللہ۔ سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ حامد میر نے اس پروجیکٹ کے اندر جا کر کاپر کو نکلتے اور اس کو........

© Daily Pakistan (Urdu)