ترقی یافتہ پاکستان
مبارک ہومبارک ہو پاکستان اور خاص طور پنجاب ترقی کی شاہراہ پر باقی صوبوں سے تیز دوڑ کر اپنا منفرد مقام حاصل کر چکا ہے۔۔باقی صوبوں کی قیادت کی نا اہلی اور پنجاب کی اعلیٰ اور منفرد قیادت اور ویژن کی بدولت ہی ہر طرف خوشحالی کا دور واپس آ گیا ہے۔ہر ادارہ اب اپنا کام کر رہا ہے۔ترقی کی یہ رفتار جو پچھلے کچھ عرصے سے جاری تھی اس میں اب مزید تیزی اب ہر جگہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔کچھ عقل کے اندھوں کو سواے نقص اور بہتان تراشی کے کوئی کام نہیں۔حکومت کے ہر اچھے اور فوری کام کو بھی تعصب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔یہ لوگ ملک کی ترقی کو نہ جانے کس ”اینگل“ سے دیکھتے ہیں یا جان بوجھ کر جیسے ہی ترقی سامنے آتی ہے اپنی آنکھوں کو بند کر لیتے ہیں تاکہ ان کی نظر اس پر نہ جائے۔میرے تمام کالم پڑھنے والے گواہ ہیں کی کسی بھی سڑک پر کسی بھی واپڈا کے پول پر اور درخت پر صاف صاف لکھا ہوا ہے کہ پاکستان ایک سال میں جو ترقی کر گیا ہے اس کی ملک میں باقی صوبوں اور بین لاقوامی سطح پر کوئی مثا ل نہیں ملتی۔ہر درخت اور ”کھمبا“ چیخ چیخ کر بتا رہا ہے کہ پاکستان اور خاص طور پر پنجاب ترقی کر چکا ہے۔ابھی لوگ بھولے نہیں کہ پچھلے دنوں تین چار دن میں موٹر سائیکل کیلئے علیحدہ روٹ سرسبز بنا دیا گیا یہ تو بارش اور اس پر ون ویلنگ اگر نہ کی جاتی تو اس کا رنگ آٹھ........
© Daily Pakistan (Urdu)
