menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   منشیات کا دھندہ

13 0
01.03.2025

کراچی کے مصطفےٰ کا قتل کیس عدالت میں ہے، اس لیے اس پر براہ راست کچھ کہنا مناسب نہیں، لیکن ہم اس سارے معاملے کا ایک الگ پہلو سے جائزہ لے سکتے ہیں، اور وہ پہلو ہے اس کیس میں منشیات کا استعمال۔ اداکار ساجد حسن کا بیٹا ساحر حسن بھی اس کیس میں منشیات کی سپلائی کے حوالے سے زیرِ تفتیش ہے۔ پولیس کے مطابق اس نے دو سالوں میں 24 کروڑ روپے مالیت کی منشیات فروخت کی ہیں،اس کیس میں نشے کی ایک قسم ویڈ کا ذکر آتا ہے۔ آئیے پہلے جانتے ہیں کہ یہ ویڈ کیا ہے؟ چرس ایک پھول دار پودے کا نام ہے۔ اسے انگریزی میں Cannabis indica یا میری جوانہ (Marijuana) یا Hemp بھی کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ نشہ ویڈ (weed)، پوٹ (pot) اور ڈوپ(dope) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں چرس کو ہی ویڈ کہا جاتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

پاکستان میں منشیات کا استعمال کس تیزی سے بڑھ رہا ہے اس کا اندازہ اقوام متحدہ کی ان رپورٹوں سے لگایا جا سکتا ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 13 سال سے 25 سال کی عمر تک کے لاکھوں افراد نشے میں مبتلا ہیں۔ نومبر 2023ء میں منشیات سے متعلق تشویش ناک حقائق پر مبنی رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع کروائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں منشیات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ اسلام آباد کے 1300 سے زائد پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں میں منشیات کے استعمال کی تصدیق ہو چکی ہے۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں........

© Daily Pakistan (Urdu)