menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  مستقبل مریم نواز

11 0
yesterday

ہمیشہ ہمیں ایک ہی جملہ اکثر سننے کو ملتا ہے کہ بیٹا بڑا ہوگا باپ کا نام روشن کرے گا۔لیکن اب وقت بدل چکا ہے اب بیٹیاں باپ کا نام روشن کر رہی ہیں۔ بیٹیاں ہر شعبے میں صف اول کا رول ادا کر رہی ہیں۔ مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد پنجاب کی بیٹیوں میں ایک نیا حوصلہ اور جذبہ پیدا ہوا ہے۔ پنجاب کی بیٹیوں کی اپنی ماں، بہن اور بیٹی مریم نواز کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار اب کسی سے پوشیدہ نہیں رہا۔ مریم نواز آج جس مقام پر پہنچی ہیں اس میں اللہ تعالی کے بعد ان کی اپنی محنت، جدوجہد اور مشکلات سے بھرپور پچھلے پانچ سے چھ سال کا کٹھن ترین سفر ہے۔ مریم نواز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملی اور نہ ہی ملکی سیاسی منظر نامے پر ان کی مقبولیت کسی کی مرہون منت ہے بلکہ انہوں نے ایک بہادر بیٹی ہونے کے جرم میں پہلے اپنے والد میاں نواز شریف کے ساتھ دو مرتبہ بے گناہ جیل کاٹی پھر اس دوران ان کو ہر طرح سے اذیتیں پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی۔ان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا لیکن مریم نواز نے ہمت نہیں ہاری۔ وہ ان مشکلات کے دور میں ذاتی کردار کشی سے خوف زدہ ہونے کی بجائے اپنے والد کے ساتھ ڈٹ کر اور قدم سے قدم ملا کر کھڑی رہی۔اس کا صلہ اللہ تعالی نے ان کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بنا کر دیا۔ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو تاریخ کے سب سے بڑے مینڈیٹ سے عزت بخشی۔ مریم نواز پہلے کبھی کسی سیاسی انتظامی یا ریاستی عہدے پر نہیں رہی اس کے باوجود ان کا انتظامی معاملات کو اس احسن طریقے سے چلانا لائق تحسین ہے۔مریم نواز نے بطور وزیراعلی پنجاب پہلے سال میں وہ تاریخی اور انقلابی........

© Daily Pakistan (Urdu)