menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  پاکستان جمہوری ملک ہے؟

14 0
19.02.2025

دنیا کے تمام ممالک کا نظام کسی آئین اور قانون پر ہی قائم ہوتا اور چلتا ہے ہر ملک کا اپنے حالات کے مطابق اپنا اپنا آئین ہے اور اپنے قوانین ہیں، لیکن ان میں ایک قدر مشترک یہ ہوتی ہے کہ سب کو برابر حصہ داری کا حق حاصل ہو، براعظم افریقہ میں کچھ ممالک ایسے بھی ہیں کہ جہاں یا تو ریاستی قانون بہت کمزور ہوتا ہے یا پھر مختلف علاقوں میں قبائلی رسم و رواج کے مطابق کام چلایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہاں بد امنی بھی رہتی ہے تاہم اب زیادہ تر افریقی ممالک نے بھی اپنے حالات بدلنے کا تہیہ کر کے امن قائم کرنا شروع کر دیا ہے پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کی بنیاد ہی قانون و انصاف کے نام پر رکھی گئی تھی قائداعظم چونکہ خود ایک بین الاقوامی قانون دان تھے اور وہ جانتے تھے کہ برصغیر سے انگریزوں کے چلے جانے کے بعد اس خطے پر اکثریت کی بنیاد پر ہندووں غالب آ جائیں گے اور ہندو مذہبی حوالے سے اِس قدر تنگ نظر ہیں کہ وہ غریب اور کمزور ہندووں کے ساتھ بھی تعصب برتتے ہیں چہ جائیکہ وہ مسلمانوں کے ساتھ انصاف کریں، ہندووں میں مرتبے کی بنیاد پر ذاتیں اور اونچ نیچ کے قوانین ہیں قائداعظم نے پاکستان کا مطالبہ اس لئے کیا تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک ایسی الگ ریاست کی ضرورت ہے، جس میں مسلمانوں سمیت تمام مذاہب، رنگ و نسل کے لوگوں کے لئے ایسے قوانین ہوں جن میں سب کو اپنے عقیدے پر رہتے ہوئے مذہبی، سماجی اور سیاسی تحفظ حاصل ہو گا،یہ الگ بات کہ جن بڑے مذہبی راہنماؤں نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی انہوں نے پاکستان کی تحریک کو کامیاب ہوتے دیکھتے ہی ”پاکستان کا مطلب کیا لا........

© Daily Pakistan (Urdu)