menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  پی آئی اے پاکستان کی پہچان 

10 0
13.02.2025

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا شمار ایک وقت میں دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں ہوتا تھا۔ اپنے قیام کے بعد سے یہ ایئرلائن نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی خدمات، جدت اور بہترین سروس کی وجہ سے پہچانی جانے لگی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) 1946 میں "اورینٹ ایئر ویز" کے نام سے قائم ہوئی اور 1955 میں اسے پی آئی اے کے طور پر قومی ایئرلائن کا درجہ دیا گیا۔پی آئی اے نے 1955 میں بطور قومی ایئرلائن اپنی پہلی پروازوں کا آغاز کیا اور جلد ہی جدید طیارے اور بہترین سروسز متعارف کروائیں اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کی یہ ہوائی سفر کیلئے ترجیح بن گئی۔ 1960 کی دہائی میں، پی آئی اے نے دنیا کی تیز ترین پروازوں میں شامل ہو کر ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا۔1964 میں پی آئی اے پہلی ایشیائی ایئرلائن بنی جس نے چین کے لیے پرواز شروع کی۔ 1970ء کی دہائی میں پی آئی اے کا سلوگن "گریٹ پیپل ٹو فلائی وِد" عالمی سطح پر مشہور ہوا۔دنیا کی پہلی ایئرلائن بنی جس نے بوئنگ 747 اور ایئربس A300 جیسے جدید طیارے اپنے فلیٹ میں شامل کیے۔پی آئی اے کو اپنی اعلیٰ سروسز، وقت کی پابندی اور مہمان نوازی کے باعث عالمی سطح پر شہرت ملی۔ کئی غیر ملکی ایئرلائنز نے پی آئی اے کے........

© Daily Pakistan (Urdu)