menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   ہمیں بھی اپنی روش بدلنی چاہیے!

7 0
12.02.2025

ہمارے محترم مجیب الرحمن شامی صاحب اور چوہدری خادم حسین ایک عرصے سے یہ کوشش کرتے اور لکھتے آ رہے ہیں کہ پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو پاکستان کی خاطر اپنی اپنی انا کو چھوڑ دینا چاہیے اور استحکام پاکستان کے لیے سب کو مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے چوہدری خادم حسین فلسطین اور کشمیر کی صورتحال پر اپنی پریشانی کا اپنے کالموں میں بارہا اظہار کر چکے ہیں لیکن ابھی تک کسی طرف سے روشنی کی کوئی کرن نظر نہیں آ رہی، دنیا کا سورج تو مشرق کی طرف سے روشنی کی کرنیں بکھیرتا ہوا نمودار ہوتا ہے لیکن ہماری روشنی کی کرن مغرب کی طرف سے ہی نکلتی ہے لیکن انہوں نے تو جیسے تمام دیے گل کر رکھے ہیں۔

مے نوشی کی محفل میں وزارت خزانہ کے ملازم نے حساس ترین دستاویزات گم کردیں

کیا ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں کو دنیا کی پل پل بدلتی صورتحال کا ادراک نہیں یا پھر کبوتر کی طرح آنکھیں موند کر سمجھ رہے ہیں کہ خطرہ ٹل جائے گا؟ ادھر امریکی صدر ٹرمپ آنکھوں میں خمار لیے ایک طوفان کی مانند دنیا کے لیے خطرات پیدا کر رہے ہیں کتنی دیدہ دلیری سے غزہ پر قبضے کا اعلان کر کے اس پر مصر ہیں اور سعودی عرب کو امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی دورے کے دوران اپنے میڈیا کے سامنے کس بے شرمی سے بیان دیا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کو اپنے ملک میں ریاست بنانے دے کیونکہ سعودیہ کے پاس........

© Daily Pakistan (Urdu)