menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  سات لاکھ بھارتی مسلمان بے گھر 

11 0
17.01.2025

بھارت میں مودی کے دور میں مسلمان مسلسل تشدد کا شکار ہیں۔ 77 سال بعد بھی بھارت میں مقیم مسلمانوں کو پاکستانی ہونے کے طعنے دیئے جاتے ہیں۔ مسلمان بلڈوزر مہم کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ بھارت میں قائم انسانی حقوق کے ادارے ہاؤسنگ اینڈ لینڈ رائٹس نیٹ ورک کی ایک ر پورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ چند سالوں میں مودی حکومت کی ظالمانہ بلڈورز مہم کے دوران مسلمانوں کے 153000 مکانات کو مسمار اور 738000 افراد کو بے گھر کیا گیا۔

بھارت کی سپریم کورٹ یکم اکتوبر کو اس سلسلے میں مختلف درخواستوں کی سماعت کرے گی اور انسانی حقوق کے علمبرداروں اور متاثرہ کمیونیٹیز کو امید ہے کہ اس ظالمانہ عمل پر پابندی لگائی جائے گی۔ مسماری مہم کے دوران جس کو حکام غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی قرار دے کر جواز پیش کر رہے ہیں۔ زیادہ تر مسلمانوں کی املاک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس کو مسلمانوں کی اجتماعی سزا سمجھا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے اگلی سماعت تک اس کی منظوری کے بغیر مسماری مہم کو عارضی طورپر روک دیا ہے۔ انسانی حقوق کے حامیوں کا استدلال ہے کہ یہ کارر وائیاں بغیر مناسب عمل کے اجتماعی سزا کے مترادف ہیں جو انصاف کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں۔

انٹرنیٹ کی سست روی کو حل کردیا گیا ، پی ٹی سی ایل

بھارت میں کوئی بھی حکومت ہو وہاں کے مسلمان ہمیشہ سے ہی عدم تحفظ کا شکار رہے ہیں، مودی کی حکومت میں بھی مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں،........

© Daily Pakistan (Urdu)