"نارووال یونیورسٹی کا علمی و ادبی فیسٹیول "
جب سے کالجز کو یونیورسٹیز کا درجہ دیا جانے لگا ہے۔یونیورسٹیز کا تصور بالکل بدل گیا ہے۔ اس تبدیلی کے ساتھ خالص یونیورسٹی کا قیام ایک نعمت ہے جس کی مثال نارووال یونیورسٹی ہے۔جس کی بنیاد 2014 میں رکھی گئی تھی۔سیاسی و انتظامی عدم استحکام نے اس یونیورسٹی کی ترقی کی رفتار منظر عام پر دھندلائی رکھی۔لیکن یونیورسٹی کا سفر جاری رہا۔ جدید شعبہ اور مضامین جن میں سائنس، بزنس اینڈ اکنامکس، سوشل سائنسزکمپیوٹنگ اینڈ انفورمیشن ٹیکنالوجی، لینگوئجز اینڈ لِنگوئسٹکس کی موثر فعالیت کے لیے کچھ ذہین اور انٹلیکچوئیل دماغ نارووال یونیورسٹی کو علمی و ادبی منبع Hub بنانے میں مگن ہیں۔ اسی ضمن میں یونیورسٹی کی نئی بلڈنگ تعمیر کے آخری مراحل طے کر رہی ہے اور قریب قریب تمام شعبہ جات و انتظامی دفاتر بھی نئی وسیع و عریض عمارت میں منتقل ہو چکے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز یونیورسٹی آف نارووال سالانہ بنیاد پر طلبا و طالبات کی ذہنی تربیت کے لیے مختلف علمی و ثقافتی پروگرامز کا اہتمام کرتی ہے۔اس سال بھی ادبی و سائنسی میلہ تین دن پر محیط اپنے جلو میں بے شمار تفریحی و علمی بشاشت کے حامل پروگرام پیش کر رہا ہے۔ اس سال یہ پروگرام اس اعتبار سے بھی منفرد ہے۔کہ احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال میں نئے اکیڈمک بلاک الاندلس انوویشن سینٹرکی عمارت کا افتتاح کیا۔ اندلس کی طرز پر اکیڈمک بلاک کی بنیاد بھی احسن اقبال کا خواب تھا۔ اس ماڈل کو احسن اقبال نے اندلس کے اداروں کے ڈیزائن پر منتخب کیا تھا اور اس کا نام بھی احسن اقبال........
© Daily Pakistan (Urdu)
