چند شمعوں کے بھڑکنے سے سحر ہوتی نہیں
عمران خان اقتدار سے پہلے فرمایا کرتے تھے کہ جنوبی کوریا میں کشتی ڈوبنے پر وزیراعظم کے مستعفی ہو گئے تھے یہ الگ بات کہ ان کے دورِ حکومت میں کئی حادثات پیش آئے قوم کی نیا ڈوبتی نظر آئی، لیکن جناب عمران خان مستعفی نہ ہوئے عمران خان تو رہے ایک طرف ہمارے موجودہ۔ حکمرانوں کا انداز حکمرانی دیکھئے تو یہ بھی تغافل میں عمرانی دور سے کچھ کم نہیں کراچی شاہ فیصل کالونی میں کھلے مین ہول میں گرکر آٹھ سالہ بچہ جاں بحق ہوا تو کراچی میں اس واقعے پر ندامت کی بجائے میئر کراچی اور اپوزیشن میں لفظی گولہ باری شروع ہوگئی۔ آٹھ سالہ عباد شاہ فیصل کالونی کے قریب کھلے مین ہول میں گرا۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور بچے کی تلاش شروع کردی۔ریسکیو اہلکاروں نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد شاہ فیصل ندی سے بچے کی لاش نکالی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچہ شادی کی تقریب میں آیا ہوا تھا اور شادی ہال کے قریب ہی کھلے مین ہول میں گرا آٹھ سالہ بچے کی اچانک حادثاتی موت پر اس کے والدین پر جو گذری یہ وہی جانتے ہیں اور معصوم بچے نے جس اذیت اور وحشت میں جان دی ہوگی یہ بھی کوئی نہیں جان سکتا ضرب المثل ہے، جس تن لاگے سو تن جانے،مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ایسے جاں گداز واقعات........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website