menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  پاکستان اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب حضرت محمدؐ   کی پناہ میں ہے

9 0
07.01.2025

ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند وہ عظیم سائنسدان ہیں،جنہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بنائے ہوئے ایٹم بم کے چاغی اور راسکو کے مقامات پر چھ کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے خود کو پاکستانی قوم سے متعارف کروایا۔اس سے پہلے کوئی بھی انہیں جانتا نہیں تھا۔میری ان سے ملاقات ایک مرتبہ لاہور اور دوسری مرتبہ اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ہوئی تھی،لیکن تفصیلاً گفتگو کا موقعہ 15مئی 2015ء کی اس شام آیا، جب میں ایئروائس مارشل (ر) فاروق عمر کے ہمراہ اسلام آباد کے پاک فضائیہ ریسٹ ہاؤ میں پہنچا۔وہاں پہنچنا اور ایک رات وہاں قیام پذیر ہونا یقینا مجھ جیسے عام آدمی کے لئے اعزاز کی بات ہے۔شام کا اندھیرا چھانے سے پہلے میں نے اپنے دوست ایئروائس مارشل (ر) فاروق عمر صاحب سے کہا کہ اگر آپ کی کوئی اور مصروفیات نہ ہو تو ہمیں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمرمبارک مند سے ملاقات کرنی چاہئے۔ ان کا نام سن کے فاروق عمرصاحب فورا تیار ہو گئے اور میں نے ڈاکٹر ثمر مبارک مندصاحب سے موبائل پر رابطہ قائم کیا تو انہوں نے نہایت محبت سے فرمایا اگر آپ اسلام آباد میں ہیں، توآپ سے ملاقات ضرور ہونی چاہئے،چنانچہ میں، میرا بیٹا محمد شاہد لودھی اور فاروق عمر ان کے گھر جا پہنچے۔میں یہ دیکھ کے حیران رہ گیا،وہاں کوئی سکیورٹی اہلکار وغیرہ کوئی نظر نہیں آیا۔میں نے جب یہی سوال ان سے کیا تو انہوں نے ایک خوبصورت واقعہ سنایا جو کچھ اس طرح ہے۔انہوں نے بتایا کہ کامیاب ایٹمی دھماکے کرنے کے بعدمیں میرا اور میرے ساتھیوں کاطیارہ نورخاں ایئرپورٹ پر اُترا تو کسی کو کانوں کان خبرنہ تھی کہ میں نے ہی کامیاب ایٹمی دھماکے کیے ہیں اور نہ اخبارات میں میری تصویریں شائع........

© Daily Pakistan (Urdu)