ڈاکٹر مجاہد منصوری
قارئین کرام! غور فرمائیں، ایک ماہ ہی گزرا جب داخلی سیاسی کھلواڑوں سے عجیب الخلقت بنا دیا گیا پاکستان اپنی ابتر حالت میں بھی چھ گنا دشمن ہمسائے کی برہنہ جارحیت کو خاک میں ملا کر اپنی آشکار عسکری صلاحیت سے خطے کا سب سے بالادست ملک ثابت ہوا۔ امریکہ اور بھارت کے NEXUS (گٹھ جوڑ) کی مکمل پشت پناہی سے اسرائیل نے کھلی اور برہنہ جارحیت کا ارتکاب کرکے ایران کی مکمل عسکری قیادت اور چھ ایٹمی سائنس دانوں کو پہلے سے منظم ترین وار سے شہید کردیا۔ اس پر عشروں سے بائیکاٹڈڈ ایران کے مکمل تنہا، بے یارو مدد گار اور بے بس و کمزور تر ہونے کا اندازہ دنیا بھر میں کیا جا رہا تھا اور نیتن یاہو اپنے مہلک ابلاغ و اقدام سے وقت کا فرعون لگ رہا تھا۔یہ تو پروپیگنڈے اور تباہ کن حملے سے صہیونی ایٹ لارج بننے والا زاویہ نگاہ PERCEPTIONہی تھا کہ’’ ایران کی پوشیدہ جملہ بڑی کمزوری یا ایک ہی مہلک حملے سے دنیا کے سامنے آگئی‘‘پھر جو لاکھوں عوام میں آ کر ایرانی سپریم رہبر جناب علی خامنہ ای نے اسرائیل کو جلد سنگین سبق سکھانے کا ایران کی سکت و جرأت کا جو پرایمان ابلاغ کیا وہ دو روز بعد من و عن ایرانی جوابی حملےسے درست ثابت ہوا۔ ایرا ن کی خود داری و خود انحصاری تو فروری 1978ء سے جب حضرت امام خمینی نے ’’مرگ بر امریکہ‘‘ اور ’’شیطان بزرگ امریکہ‘‘ کے ایرانی انقلابی ابلاغ پر مسلط شہنشاہیت ختم اور تمام تر امریکی اثر خلیج میں غرق کردیا، تادم تسلسل سے مکمل ثابت شدہ ہے۔اب جو ایران نے مہلک حملے کا برابر کا جواب دیا ہے، تل ابیب پر چن چن کر اسرائیلی ہیڈ کوارٹر، مرکز سائنس وتحقیق، ایئر ڈیفنس سسٹم اور دسیوں ملٹری انسٹالیشنز پر جتنے تباہ کن حملے کئے ہیں اس نے اسرائیل کی شہرہ آفاق دفاعی دھاک و ساکھ کو گھنٹوں میں ڈھیر کر دیا، جس طرح پاک فضائیہ اور ہماری بری فوج نے بھارت کی آزاد کشمیر کو قبضے میں لینے کے مذموم ارادوں اور دعوئوںکی اور بھارتی فضائیہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ، تل ابیب شہر غزہ کا منظر دکھا رہا ہے اور اس کی فضائی حدود کےمحفوظ ترین ہونے کا عشرے کا بیانیہ خاک ہوگیا، ایران کی طاقت آشکار ہوئی۔ ثابت ہوا کہ ہم مسلمانوں سمیت ایٹ لارج دنیا بھر کے تجزیہ کار ایسے خبر انگیز واقعا ت کا تجزیہ فقط زور دار جارحانہ........
© Daily Jang
