menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

یاسر پیر زادہ

39 13
previous day

ہندؤوں کی قدیم کتاب رگ وید میں، جسے ہندو مت کی بنیادی کُتب میں شمار کیا جاتا ہے، ایک کہانی ہے، پہلے وہ کہانی پڑھتے ہیں، باقی بات بعد میں۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ راجہ ہریش چندر کی کئی بیویاں ہونے کے باوجود کوئی بیٹا نہ تھا، جس کی وجہ سے وہ خاصا پریشان رہتا تھا۔ ایک رات اُس کے محل میں کسی درویش نے قیام کیا، ایسے دانا شخص کو رِشی کہا جاتا ہے، رِشی کے مشورے پر راجہ نے دیوتا ورُن سے بیٹے کیلئے دعا کی اور وعدہ کیا کہ وہ اپنے پہلے بیٹے کو دیوتا ورُن کے نام پر قربان کر دے گا۔ کرنا خدا کا یہ ہوا کہ راجہ کے ہاں بیٹا پیدا ہو گیا جس کا نام روہیت رکھا گیا۔ ورُن دیوتا نے بار بار راجہ کو اپنے وعدے کی یاد دہانی کروائی لیکن راجہ مختلف حیلے بہانوں سے بیٹے کی قربانی کو ٹالتا رہا۔ جب روہیت بڑا ہوا تو اُسے بھی اپنی قربانی کے قصے کا علم ہو گیا چنانچہ وہ قربانی سے بچنے کیلئے چھ سال تک جنگل میں بھٹکتا رہا، اِس غم میں اُس کا باپ راجہ ہریش چندر ایک بیماری میں مبتلا ہو گیا۔ جنگل میں آوارگی کے دوران روہیت کو ایک غریب برہمن ملا جس کے تین بیٹے تھے۔ روہیت نے برہمن کو سو گائیں تحفے میں دیں اور کہا کہ بدلے میں وہ اپنے تینوں بیٹوں میں سے کسی ایک کو روہیت کی جگہ قربانی کیلئے پیش کر دے۔ برہمن اپنے سب سے بڑے بیٹے کو چھوڑنے پر آمادہ نہ تھا جبکہ اُس کی بیوی سب سے چھوٹے بیٹے کے لیے دیوانی تھی، سو بالآخر قرعہ منجھلے بیٹے کے نام نکلا اور برہمن اسے بیچنے/ قربان کرنے پر راضی ہو گیا۔ منجھلے بیٹے کو قربانی کے چبوترے پر لا کر کھمبے سے باندھ دیا گیا، اور پجاریوں نے، جن میں اُس کا اپنا برہمن باپ بھی شامل تھا، نے قربانی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ اُن ڈرامائی لمحات میں ایک رِشی وہاں موجود تھا جس نے منجھلے لڑکے کو آزادی کیلئے مختلف دیوتاؤں سے دعا کرنے کا مشورہ دیا۔ لڑکے نے ورُن، اَگنی، ساوتر، اِندر اور دیگر دیوتاؤں سے خلوصِ نیت کے ساتھ دعائیں کیں، بھَجن پڑھے (جن میں سے کچھ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ رگ وید میں موجود ہیں)۔ اُس کی عقیدت اور خلوص سے خوش ہو کر دیوتاؤں نے مداخلت کی، اُس کے بندھن کرشماتی طور........

© Daily Jang