menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی

13 0
24.05.2025

وفاقی کابینہ نے بری فوج کے بہادر، دلیراور دبنگ سپہ سالارجنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین عہدے پر ترقی دیکر تمام محب وطن پاکستانیوں کے دِل جیت لئے ہیں۔ملک بھر میں بسنے والی اقلیتی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم پاکستان ہندو کونسل وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کی مکمل تائید کرتی ہے کہ جنرل سید عاصم منیرکو معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے،میں بطور سرپرستِ اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل انہیں دِل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں افواجِ پاکستان ہماری دھرتی ماتا پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے والوں کے خلاف ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگی۔ بلاشبہ افواجِ پاکستان نے پاک بھارت بارڈر پر رونماء ہونے والی حالیہ جھڑپ میں اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دفاعی حکمت عملی، تکنیکی مہارت اور متاثرکن عسکری ردِ عمل سے دنیا بھر میں دھاک بٹھا دی ہے، عالمی میڈیا ابھی تک حیران و پریشان ہے کہ اندرونی طور پر شدید چیلنجز سے دوچار پاکستان نے ایک ایسے ملک کے خلاف اپنی عسکری طاقت اور سفارتی فہم و فراست کا مظاہرہ کیسے کرلیا جسے عالمی سطح پر اثرورسوخ رکھنے والی نمایاں قوتوں میں شمارکیا جارہا تھا، گزشتہ چند سال سے بھارتی پردھان منتری نریندرمودی نے بھارت کا ایسا امیج عالمی برادری بالخصوص مغربی قوتوں کے سامنے پیش کیا تھاجو دنیا کی دوسری بڑی اقتصادی قوت چین کے مدمقابل ہے،مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل حقارت آمیز اور توہین آمیز رویہ اختیارکیا جاتا رہا، مودی اپنی تقریروں میں اپنے شدت پسند ووٹرز کو متواتر یہ باور کراتے رہے کہ بھارت کا اصل مقابلہ چین سے ہے اور وہ پاکستان کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ اسکا نام بھی لیا جائے۔رواں برس مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہل گام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی پردھان منتری........

© Daily Jang