ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ
زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ پاک بھارت تنازع میں پاکستان کی فتح اور افواج پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے متحد ہوکر افواج پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا، ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور اس جوش و جذبے نے ہمیں ایک قوم بنادیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھی تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے افواج پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور قوم کی شاندار فتح پر اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر میں نے اپنی تقریر میں وزیراعظم شہباز شریف، افواج پاکستان بالخصوص آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بہترین روابط اور خارجہ پالیسی اپناکر قوم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ سے میرے اور میرے بھائی اشتیاق بیگ کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ چین کی لازوال خدمات دیکھتے ہوئے ہم نے چینی قونصل جنرل کے ساتھ ’’یوم تشکر‘‘ منانے کا فیصلہ کیا۔ ہمارے گھر پر منعقدہ تقریب میں ساتھی پارلیمنٹرین اعجاز جاکھرانی، جاوید حنیف، شرمیلا فاروقی، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عرفان سومرو، سابق چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت، معروف بزنس مین عارف حبیب، البرکہ بینک کے صدر عاطف حنیف اور بیگ فیملی کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں اور مہمانوں نے چینی قونصل جنرل کو گلدستے اور تحائف پیش کئے۔ میں نے اپنی تقریر میں بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب 3 بجے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ وزارت خارجہ میں اعلیٰ ترین حکام سے ملتے ہیں اور بھارتی حملے کے مدنظر آنے والے چند گھنٹوں کیلئے کچھ فیصلے ہوتے ہیں۔ یہ وہ فیصلے تھے جن پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے کامیابی سے عمل کرکے بھارتی دفاعی نظام اور رافیل طیاروں کے الیکٹرونکس اور سائبر نظام کو جام کردیا اور یہ طیارے پاکستان پر حملہ کرنے کے قابل نہ رہے، بھارتی دفاعی نظام فیل ہونے سے پاکستان نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 10 بھارتی ایئر بیسز........
© Daily Jang
