menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

شکیل انجم

19 6
06.05.2025

حالیہ دنوں میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم سوال سامنے آتا ہےکہ کیا بھارت پاکستان پر براہ راست حملہ کرنے کی صلاحیت، ہمت یا جواز رکھتا ہے؟ جب انڈیا کے اندر سے ہی بھارتی جنگی جنون کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں اور مہا بھارت کے خواب یا انہونی خواہش کو بھول کر امن کا راستہ اختیار کرنے کے مشورے دئیے جارہے ہیں لیکن مودی سرکار دنیا کو ایک اشارے پر تسخیر کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے اور بھارت میں مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور دوسری اقلیتوں کی نسل کشی کرکے مہا بھارت کے خواب کی تکمیل کی کوششوں میں ہے۔لیکن نریندر مودی کی بدنیتی اور بزدلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے فالس فلیگنگ کے ساتھ ہی دفاعی حکمت عملی کا آغاز کردیا اور خودساختہ اور بے بنیاد ڈرامے کے اجرا کے ساتھ اس جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لئے کوئی ثبوت پیش کرنے کی بجائے راہ فرار اختیار کی، یہاں تک کہ پاکستان کی جانب سے غیر جانبدار تحقیقات کی بجائے لاحاصل بحث شروع کردی اور جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لینا پڑا-اب حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ مودی سرکار ریاستی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے اقلیتوں کی نسل کشی اعلانیہ طور پر کر رہی ہے اور مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی اب عالمی سطح پر بھی محسوس کی جارہی ہے-تاریخی پس منظر میں دیکھا جائے تو دونوں ممالک کے درمیان کئی جنگیں ہوچکی ہیں، لیکن ہر بار تنازع ایک محدود دائرے میں رہا۔ آج کی صورتحال ماضی سے یکسر مختلف ہے؛ دونوں ممالک ایٹمی طاقت سے لیس ہیں اور جنگ کی کوئی بھی صورت تباہ کن نتائج پیدا کرسکتی ہے۔عسکری ماہرین کے مطابق بھارت اور پاکستان کی فوجی طاقت کا موازنہ بظاہر بھارت کے حق میں نظر آتا ہے۔ بھارت کے........

© Daily Jang