ادارتی نوٹ
ایک سیاسی پارٹی نے اپنے ہم خیال اوورسیز پاکستانیوں،امریکی میڈیا کے کرپٹ نمائندوں اور کچھ بااثر لوگوں کی وفاداریاں بھاری رقوم کے عوض خرید کر انہیں پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی جومتعصبانہ مہم شروع کر رکھی ہے ،اس کی تازہ مثال امریکی کانگریس میں ایک انفرادی بل کی صورت میں سامنے آئی ہے جو پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کے نام سے 24مارچ کو پیش کیا گیا۔یہ بل جوولسن نے جمی پینٹا کی اسپانسر شپ کے ذریعے پیش کیا۔بل میں پاکستان میں جمہوریت کے فروغ ،انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے فروری2024ءکے عام انتخابات کے بعد کی صورتحال کے بارے میں زہراگلا گیااور امریکی حکومت کو تجویز کیا گیا ہے کہ آرمی چیف سمیت پاکستانی حکام کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاںکی جائیں۔جمعرات کو وزارت خارجہ کے ترجمان نے توجہ دلانے پر واضح کیا کہ یہ ایک انفرادی بل ہے ،جو امریکی حکومت کے سرکاری موقف کی ترجمانی نہیں کرتا ،جو دونوں ملکوں میںباہمی........
© Daily Jang
