اداریہ
جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے تمام33دہشتگردوں کو عین موقع پر کیفرکردار کو پہنچانےاور ٹرین میں سوار 339مسافر بحفاظت بازیاب کرانے میں پاک فوج، بالخصوص اس کی ضرار کمپنی نے جوبے مثال کردار ادا کیا ،اسکی کامیاب حکمت عملی اور بہادری پوری قوم اورعالمی برادری کیلئے حرف ستائش بنی ہوئی ہے۔چین،امریکہ،روس،ایران،ترکیہ،یورپی یونین اوربالخصوص اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس واقعہ ،دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے اور انھیں سہولت کاری دینے والی قوتوں کے عزائم کی مذمت کی ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے اس حوالے سےاپنے بیان میں پاک فوج کے رولز آف گیمز تبدیل کیے جانے کی بات کی ہے۔جس کی رو سے کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ پاکستان کے معصوم شہریوںکو سڑکوں پر،ٹرینوں،بسوں یا بازاروں میں اپنے گمراہ کن نظریات اور بیرونی آقاؤں کے ایما پر اور سہولت کاروں کے ذریعے بربریت کا نشانہ بنائیں۔ان کا دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں،آئی ایس پی آر کےمطابق سیکورٹی فورسز ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے،جو بلوچستان کی درپیش صورتحال کا ناگزیر تقاضا ہے۔جمعہ........
© Daily Jang
